Ghuroor By Fatima Rasool

Synopsis:

غرور، دھوکہ، فریب!
ایک گھر جو آسیب زدہ مشہور ہے۔
پر کیا یہ ضروری ہے کہ مشہور باتیں سچ بھی ہوں؟
ہر فریب کی شروعات ہوتی ہے ایک خواہش سے۔
خواہشات ہی ہیں جو کرتی ہیں تمہیں برباد۔

ایک حادثہ، ایک انہونی جو بدل دے گی تمہاری زندگی۔
اتریں گے لوگوں کے چہروں سے نقاب،
پر شے خود میں ایک عذاب لیے ہوئے ہے۔
کیا ہوگا جب یہ حقیقت تم پہ کھلے گی؟

ہر سچ تمہیں ایک ہی خبر دیتا ہے،
ہر موڑ ایک ہی بات سمجھاتا ہے۔
کہ یہ دنیا کی زندگی ہے ایک دھوکہ۔
ایک دلفریب سراب!

پوری دنیا خود تمہیں ایک یہی بات بتائے گی:

وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
یہ دنیا کی زندگی دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

Review:

Review By Saadia Shehzad
اس افسانے میں کچھ جگہ پر ایسے حالات کی عکاسی کی گئی ہے جو عموماً لوگوں کو ٹرگر کرتے ہیں۔ ایسے سینز کو اگر چاہیں تو نہ پڑھیں لیکن کہانی ان حالات سے وابستہ ہے۔
کہانی کا پلاٹ بہت ہی اچھا ہے۔ ایک ایسی کہانی ہے جو انسان کے اندر کے جذبات کو عیاں کرتی ہے۔
مرکزی کردار ایک لڑکی کا ہے۔ کہانی بھی اسی کی ہے۔ ایک ایسی جگہ کی کہانی ہے کہ جس کے بارے میں بہت سی افواہیں پھیلی ہیں۔ وہ لڑکی اس جگہ جاکر دیکھتی ہے تو اصلیت کا آئینہ اسکی نظروں کے آگے کھل جاتا ہے۔
اس کہانی میں حقیقت دکھائی گئی ہے۔ واقعی یہ سچ ہے۔ جو سب اس کہانی میں ہوا ایسا بھی ہوتا ہے۔ مجرم خود کو بچانے کے لیے بہت آگے نکل جاتا ہے۔
لکھاری کا اندازِ بیاں بہت ہی خوبصورت تھا۔ کہانی پڑھ کر لگتا ہے کہ بہت محنت کی گئی ہے۔ ہر موڑ پر کہانی ایک نئے رخ پر جارہی تھی۔
کہانی صرف تین لوگوں کے گرد گردش کرتی ہے۔
حتمی رائے میری یہ ہے کہ اس کہانی میں لکھاری نے اپنی محنت صرف کی ہے جو انداز تحریر میں نمایاں ہوتی ہے۔
غرور آخر کس کی کہانی ہے، کون ہے اس کہانی کا ہیرو، کون ہے ولن، کون ہے جو جرم کے گرداب میں پھنسا ہے۔

جاننے کے لیے پڑھیے فاطمہ رسول کے قلم سے لکھا غرور۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-rasool/" rel="tag">Fatima Rasool</a>

Meet Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.

Social Icons
Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-rasool/" rel="tag">Fatima Rasool</a>

Meet Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.

Social Icons

1 thought on “Ghuroor By Fatima Rasool”

  1. (4/5)

    بہت زبردست طریقے سے منظر کشی کی گئی ہے- کہانی بھی اچھے طریقے سے لکھی گئی ہے- سسپنس شاندار ہے- کُچھ مواقع پر لگا کہ تھوڑی جلدی سین ختم کردیاگیاہے باقی اُردو بھی کافی اچھی تھی- ایک نیاموضوع تھا اور لکھنے کا اندازبھی الگ تھا- اللہ کامیاب کرے مزید لکھتی رہیں

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top