کہانی گپ اندھیرے میں ابھرتی ایک گول میز سے شروع ہوتی ہے۔۔۔۔
پھر تین کرسیاں ابھرتی ہیں۔۔۔
پھر تین نفوس ابھرتے ہیں۔۔۔
بدیہ۔۔۔
جازیب۔۔۔
اور
ایوب ۔۔۔
پھر میز کے درمیان میں ایک کانچ کی بوتل ابھرتی ہے۔۔۔
وہ بوتل خود ہی گھومتی ہے اور بدیہ پر رکتی ہے۔۔۔
بدیہ کا چہرا جلنے لگتا ہے۔۔۔
پھر جازیب اس بوتل کا رخ ایوب کی طرف کر دیتا ہے۔۔
اور یوں کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے. کیا یہ موڑ صحیح ثابت ہوگا؟
Review:
جی تو اس مختصر سی کہانی نور مرجان کا پلاٹ بہت شاندار ہے۔ یہ ہماری لکھاری رومیصہ شکیل کا شاہکار ہے۔
یہ ایک بہت خوبصورت لو اسٹوری تھی ۔ کہانی شروع ہوئی تو کچھ خونی سا افسانہ لگا مگر ایسا نہیں ہوا مزے کا تھا۔ آپ لکھتی بہت اچھا ہیں لیکن اگر آپ اپنا مطالعہ وسیع کریں اور اپنی املاء پر دھیان دیں تو آپ کی تحاریر کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔
اس کہانی میں کردار ایوب عبرت کا نشان بنا ۔ میں کہتی ہوں واقعی انسان انتقام کی آگ میں کسی حد تک جاسکتا ہے۔ انسان کو اپنے نفس پر قابو رکھنا چاہئے اور جو نہیں ملتا اس کو اللہ کی طرف سے مصلحت جاننا چاہیئے۔
اس تحریر میں دوسری چیز عورت کی عزت بیان ہوئی ہے۔ مرد کو اللہ نے عورت کا محافظ ، مضبوط بنایا ہے اور عورت کو صنف نازک۔اگر وہ عورت کو عزت دیں گے تو عورت دل و جان سے ان کی قدر کرے گی اور بدلے میں بھی بہت عزت دے گی۔ ایک بات بتاؤں۔ جو مرد عورت کی عزت نہیں کرنا جانتا یا اس پر بری نظر رکھتا ہے ۔ اس پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔مگر ادھر ایک فرض عورت کا بھی ہے کہ کسی مرد کو ایسا کرنے کا موقع فراہم نہیں کریں اگر وہ موقع فراہم کریں گی تو ان پر ستر لعنتیں ہو نگی۔۔ سوچیے مرد پر ایک مگر عورت پر ستر لعنتیں ۔۔ اس متعلق بھی قرآن میں ارشاد ہے سورۃالاحزاب میں
“کسی غیر محرم مرد سے نرم لہجے میں بات نہیں کرو جو اس کے دل میں مرض پیدا کرے۔ سنجیدگی سے عین دستور کے مطابق بات کرو۔”
یہ تفصیل کچھ اصلاح کے لیے لکھی ہے۔المختصر عورت فقط عزت چاہتی ہے۔
اس مختصر سی تحریر کو ضرور پڑھیں۔ بہت لطف اندوز ہونگے۔ہیپی اینڈنگ ہے ۔
Noor e Marjan by Rumaisa Shakil Ahmed
Synopsis:
کہانی گپ اندھیرے میں ابھرتی ایک گول میز سے شروع ہوتی ہے۔۔۔۔
پھر تین کرسیاں ابھرتی ہیں۔۔۔
پھر تین نفوس ابھرتے ہیں۔۔۔
بدیہ۔۔۔
جازیب۔۔۔
اور
ایوب ۔۔۔
پھر میز کے درمیان میں ایک کانچ کی بوتل ابھرتی ہے۔۔۔
وہ بوتل خود ہی گھومتی ہے اور بدیہ پر رکتی ہے۔۔۔
بدیہ کا چہرا جلنے لگتا ہے۔۔۔
پھر جازیب اس بوتل کا رخ ایوب کی طرف کر دیتا ہے۔۔
اور یوں کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے. کیا یہ موڑ صحیح ثابت ہوگا؟
Review:
Rumaisa Shakeel Ahmed
Rumaisa Shakeel Ahmed: Conjuring emotions with words, painting the tapestry of human experiences one sentence at a time.
Social Icons
Complete
Novelette:
Author
Rumaisa Shakeel Ahmed
Rumaisa Shakeel Ahmed: Conjuring emotions with words, painting the tapestry of human experiences one sentence at a time.
Social Icons