Beetey Lamhey by Gul Aatikah
Synopsis:
وہ دلخراش مناظر
وہ سہمی فضاء
چیختا آسمان
وہ لہو رنگ زمین
بلندیوں پر فضاء میں
تیرتے پر ندوں کا سہمنا
وہ شاہینوں کی متاثر پرواز
وہ گدھوں کا جھپٹنا
وہ سرسراتی نوحہ کرتی فضائیں
وہ بیتے دلخراش لمحے
ہاں
روٹھے ہوئے لمحوں کی یادیں
وہ دل خراش مناظر
Review:
بیتے لمحے۔ یہ ایک بیتے لمحوں میں جینے والی، ان سے سبق لینے والی، ان سے ہانٹ ہونے والی، ایک بہادر لڑکی کی کہانی ہے۔ اس کہانی میں ایک ہی کردار پر پوری محنت کی گئی، ”یشال“ کا کردار۔ اور اس چھوٹے سے افسانے میں ہی اس نے میرے دل پر راج کیا۔ ایک اس قدر چھوٹی تحریر میں، اس لیول کی کیرکٹرائیزیشن کرنا ایک مشکل کام ہے۔ یشال جو تھی، اسے اس کے ماضی نے بنایا۔ اس کے ماضی کی ان یادوں نے اسے مظبوط کیا۔ افف، اگر اس ریویو میں میں آپ کو بے ربط ہوتی ہوئی دکھوں تو یقین جانیں کہ مصنفہ نے اس موضوع کو اس قدر حساس انداز میں لکھا ہے کہ یہ آپ کو رلا دے گا۔ وہ لوگ جو ہجرت کر کے ہندوستان سے پاکستان آئے تھے۔ ان پر کیا گزری تھی یہ ہم اکثر ہی سنتے رہتے ہیں۔ انہیں میں سے ایک خاندان کی یہ کہانی ہے۔ اس حساس انداز میں یہ تحریر لکھی گئی ہے، اور منظر نگاری بھی آن پوائنٹ بالکل کہ میں یہاں مصنفہ کو داد دینا ضروری سمجھوں گی۔ چھوٹی تحریروں کو لکھنا اور سنبھالنا آسان نہیں ہوتا اور رائیٹر نے یہ مشکل کام بہت اچھے سے کیا ہے۔
Gul Aatikah has boldly embarked on her literary journey with a crime thriller, demonstrating both her audacious spirit and boundless creative flair in delving into this genre.
Social Icons
Author
Gul Aatikah has boldly embarked on her literary journey with a crime thriller, demonstrating both her audacious spirit and boundless creative flair in delving into this genre.
1 thought on “Beetey Lamhey by Gul Aatikah”
جشنِ آزادی کے حوالے سے لکھا گیا یہ افسانہ بہت زبردست ہے مُصنفہ نے ماضی اور آج کے حالات کی بہترین عکاسی کی ہے- کہانی کا ربط بھی شاندار ہے بہت اچھے طریقے سے پہلے حال پھر ماضی اور پھر واپس حال کا منظر دکھایا ہے- اُردو بھی بہت اچھی ہے اوراختتام میں نوجوانوں کو دیا گیا پیغام بھی بہت موثر ہے- لکھتی رہیے گا-