Aik Kawish by Iqra Azhar
Synopsis:
کہانی بس ایک کردار کی ہے جس کی زندگی سے آپ سیکھیں گے کہ:
کچھ کر دینے کا عزم انسان کو زندہ رکھتا ہے۔
کسی ایک رکاوٹ پر زندگی تھم نہیں جاتی۔
ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ لوح و قلم پر محفوظ ہے۔
ہمت نہیں ہارنی چاہیے ، حوصلہ بلند رکھنا چاہیے۔
آگے آپ کے لیے بہت سے سرپرائزز ہیں۔
Review:
Review by Badar ul Rija
مجھے یاد ہے مہینہ بھر پہلے ہی اقرا نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنا پہلا افسانہ لکھنا چاہتی ہیں۔ جب انہوں نے پلاٹ پر تھوڑی روشنی ڈالی تو میں نے کہا آپ کو ضرور لکھنا چاہیے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس افسانے کا حقیقی واقعات سے جڑا ہونا تھا۔
سب سے پہلے تو اقرا کو مبارک ہو۔ کہ نہایت ہی کم الفاظ کے ساتھ انہوں نے عمدگی سے اس افسانے کو تحریر کیا ہے۔ جہاں بات کہانی کے موضوع کی کروں تو وہ امید دلاتا ہے۔ کہ انسان کی زندگی میں ہوا کوئی بھی چھوٹا بڑا واقع یا تو اسے راہ راست پر لے آتا ہے یا پھر بھٹکا دیتا ہے اکثر اوقات بات صرف اس کی سمجھ پر ہوتی ہے کہ وہ سوچتا کیا ہے۔
لکھنے کا انداز سادہ اور سلیس رہا جس سے افسانے کا اصل موضوع سمجھنے میں مدد ملی۔ ایک ہی کرادار کے ساتھ کہانی کو آگے بڑھایا گیا۔
اس مختصر سی کہانی کو آپ بھی ضرور پڑھیں۔ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اقرا سے مستقبل میں بھی ایسی ہی چھوٹی بڑی کاوشیں کرواتا رہے گا۔
اللہ آپ کے قلم میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین
A budding writers who is creating a motivational and inspirational impact through her stories.
Social Icons
Author
A budding writers who is creating a motivational and inspirational impact through her stories.
1 thought on “Aik Kawish by Iqra Azhar”
اِس چھوٹی سی کہانی میں مُصنفہ نے پڑھنے والوں کو بہت اہم سبق دیاہے کہ اللہ کی دی ہوئی آزمائش بھی ہماری بہتری کے لیے ہوتی ہے تاکہ ہم اِس سے سبق سیکھیں اورزندگی کو کارآمد بنائیں- اِس کے علاوہ اُستاد کے ساتھ پیش آنے کے آداب بھی بتائے ہیں جو کہ آج کل کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں- اُردو بھی شاندار ہے-لکھتی رہیے گا-