Alzheimer by Esha Afzal
Synopsis:
اپنی زندگیوں میں مگن اولاد یہ کیسے بھول جاتی ہے کہ جن کو وہ وقت کے چند سکے نہیں تھما رہے انہوں نے ان پہ اپنی جان تک وار دی ہوتی ہے۔ یہ کہانی ہر باپ کے نام ہے جس نے اپنی اولاد کی خاطر سب وار دیا اور اسے بدلے میں اولاد کا وقت تک نہ مل سکا۔
Review:
الزائمر! ایک جان لیوا بیماری۔ اور (کاش کے بھولنے والی بیماری تلخ یادوں کو بھی مٹا دیتی) لیکن رکیں کیا آپ کو لگتا ہے یہ کہانی اس بیماری کی ہے؟ مجھے بھی نام پڑھ کر ایسا ہی لگا تھا۔ لیکن نہیں یہ کہانی اس کہیں زیادہ مختلف ہے، کہیں زیادہ گہری۔ ۔۔ اس کہانی میں مصنفہ نے جو مسائل کو زیرِ بحث لیے ہیں وہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں روز بہ روز عام ہوتے جا رہے ہیں۔ پھر چاہے وہ بزرگ والدیں کے ساتھ بدتمیزی ہو یا بہن بھائیوں سے قطع تعلاق۔ ایسے ہی لوگ اس کہانی کا موضوع ہیں۔ کہانی گومتی ہے ایک خاندان کے گرد جس کے مرکزی کردار نصیر صاحب اور ان کی زوجہ نصرت بیگم ہیں۔ جن کی زندگی بڑھاپے کی عمر میں پہنچ جانے کے بعد ان کی اولاد کی بددولت مزید دشوار ہوچکی ہے۔ کیا ہیں وہ مشکلات جاننے کے لیے ابھی کہانی پڑھیں۔ مصنفہ نے بہت باریک بینی اور خوبصورتی سے ایک ایک منظر کو لکھا ہے۔ کیونکہ یہ ایک مختصر کہانی ہے تو اس یں منظر نگاری بہت زیادہ نیں کی گئی اور نہ ہی کہیں اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔ کردار سارے بہے اچھے سے لکھے گئے تھے اور سب سے اہم غیر اہم قسم کے ڈائلاگزکا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ باقی اس کہانی کے کرداروں کا کیا انجام ہوتا ہے یہ آپ کو کہانی پڑھ کر ہی پتہ چھلے گا۔ اللہ لکھاری کے قلم میں برکت عطا فرمائیں اور مزید اس طرح کی کہانیان لکھنے کی توفیق دیں۔ آمین!
Esha Afzal, is on a mission to breathe life back into the timeless, fundamental ideas that have faded away within the annals of history through her literary endeavors.
Social Icons
Author
Esha Afzal, is on a mission to breathe life back into the timeless, fundamental ideas that have faded away within the annals of history through her literary endeavors.
1 thought on “Alzheimer by Esha Afzal”
یہ ایک بہترین کہانی ہے- اِس میں ایک خاندان کے آپس کے تعلقات، والدین کے ساتھ سلوک اور بُڑھاپے میں والدین کو درپیش مسائل دکھائے گئے ہیں- لکھنے کا انداز بہت شاندار ہے- آج کل کے دور میں لوگ جس وجہ سے اکثر ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں وہ وہ چیز ہے تنہائی اور یہ مئسلہ مُصنفہ نے بہترین طریقے سے بتایا ہے- اُردو بھی زبردست ہے- لکھتی رہیےگا-