Eid gaah by Munshi Prem Chand

Synopsis:

Writer’s Introduction:

منشی پریم چند کا اصل نام دھن پر رائے شریواستو تھا۔ آپ ایک مشہور ہندوستانی ادیب اور ناول نگار تھے۔ 31 جولائی 1880 کو اتر پردیش، ہندوستان کے ایک گاؤں لامہی میں پیدا ہوئے اور 8 اکتوبر 1936 کو ان کا انتقال ہوا۔ پریم چند کو ہندوستانی ادب، خاص طور پر ہندی اور اردو ادب کے دائرے میں ایک اہم شخصیت مانا جاتا ہے۔ ان کی تصانیف اکثر دورِ ماضی کے سماجی ومعاشی مسائل کی عکاسی کرتی ہیں۔ پریم چند کو ان کے حقیقت پسندانہ نظریات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی کچھ مشہور تصانیف میں “گودن” اور “نرملا” جیسے ناول اور “عید گاہ” اور “پنج پرمیشور” جیسی مختصر کہانیاں بھی شامل ہیں۔

Review:

عید گاہ افسانہ نگاری کا ذکر ہو اور منشی پریم چند کا نام نہ لیا جائے یہ بات تقریباً نا ممکن ہے۔ ایسا کیوں ہے وہ ان کے افسانے ”عید گاہ“ کو پڑھ لینے سے بھی آپ جان سکتے ہیں۔ عید گاہ نام سے واضح ہے کہ یہ افسانہ عہد کے موضوع پر لکھا گیا ہے مگر سچ کہوں تو اس کا اصل مقصد قاریئین میں وہ احساس ابھارنا تھا جو آج کل کے زمانے میں شاذو نادر ہی ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے۔ کہتے ہیں کہ بچے حساس ہوتے ہیں اور ایک بالغ انسان کے مقابلے میں اپنے نفس کو قابو کرنا ان کے لیے اور بھی مشکل ہوتا ہے لیکن اس افسانے میں ”منشی پریم چند “ نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایسا نہیں ہے احساس ایک ایسا لفظ ہے جو بچے کو بھی اپنے نفس کو پابند بنانے میں کامیابی دے دینا ہے۔ بات کروں اس افسانے میں استعمال ہوئے الفاظ کی تو وہ بہت بہترین تھے۔ عرصے بعد کچھ پڑھ کر مجھے واقعی اچھا محسوس ہوا۔ افسانے کا اچھوتا پن ہی اس کی سب سے بڑی خاصیت ہوتی ہے مگر اس افسانے میں وہ اچھوتا پن موجود نہ ہونے کے باوجود اسے پڑھتے ہوئے بوریت کا احساس نہیں ہوا۔ اس کی وجہ شاید وہ منظر کشی ہے جس نے مجھے بھی ایک لمحے کے لیے بچپن کی،ان عیدوں کو یاد کرنے پر مجبور کر دیا تھا جو آج کل کے معاشرے سے وفات پا چکی ہیں۔ اب نہ تو رشتوں میں وہ اخلاص باقی ہے اور نہ ہی سادگی بھری وہ خوشیاں جو حقیقت پر مبنی تھیں تصویروں پر نہیں۔ اپنے اصل کی کھڑکی میں جھانکنے کے لیے آپ بھی یہ افسانہ ضرور پڑھیں۔

Author picture

Munshi Premchand, whose real name was Dhanpat Rai Shrivastava, was a renowned Indian writer and novelist. He was born on July 31, 1880, in Lamhi, a village in Uttar Pradesh, India, and passed away on October 8, 1936. Premchand is considered one of the most significant figures in Indian literature, particularly in the realm of Hindi and Urdu literature. His works often depicted the social and economic issues of his time, and he is known for his realistic and socially relevant storytelling. Some of his most famous works include novels like "Godan" (The Gift of a Cow) and "Nirmala," as well as short stories such as "Idgah" and "Panch Parmeshwar." These works explored the lives and struggles of ordinary people, often portraying the challenges faced by the rural and urban poor.

Social Icons

To Read More Afsanay Like This

Author

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top