لیلٰی عیلام by Adeeba Azhar
Synopsis:
ابھی وہ یونیورسٹی کے دوستوں کو مل کر رخصت ہی ہو رہی تھی کے ایک دم سے فضا دھماکوں سے گونج اٹھی گرد کے پہاڑ اٹھے اور کچھ دیر کے لیے آنکھوں کو چندھیا گئے۔ اس سب کے دوران اس کو کوئی خیال آیا بھی تو بس اپنے بابا کہ تھا۔ گرد میں اٹی ہوئی جب وہ اپنے محلے میں پہنچی تو وہاں کی حالت دیکھ کر اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔
Review:
افسانہ: لیلی عیلام رائٹر: ادیبہ اظہر افسانہ “لیلی عیلام” دراصل فلسطین کے موضوع پر لکھی ہوئی ایک چھوٹی سی کہانی ہے جس میں مصنفہ نے وہاں کے لوگوں کی زندگی کے پہلو پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح وہاں کے لوگ پچھلے 75 سال سے اسرائیل کا ظلم و بربریت برداشت کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ناجانے کب تک جاری رہے گا۔ رائٹر نے ایک خوبصورت انداز میں کہانی کو لکھ کہ فلسطینیوں کی زندگی کے بارے میں لکھا ہے۔ اگر میں کہانی کے کرداروں کی بات کروں تو کہانی میں صرف ایک ہی مرکزی کردار تھا۔ افسانے میں چونکہ ہم کسی بھی انسان کے زندگی کے کسی ایک پہلو پہ روشنی ڈالتے ہیں اور رائٹر نے یہ کام بہت خوبصورتی سے کیا ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار لیلی عیلام تھی جس کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی فلسطینی بچے سے مشابہ ہے۔ وہاں کے بچے ہوں یا بڑے وہ کبھی بھی اپنی زندگی کی خوشیوں کو محسوس نہیں کر پاتے اور بس اسی ایک جملے میں فلسطینی بچوں کی کہانی ہے۔ کہانی لکھنے کا انداز رواں اور اچھا تھا۔ رائٹر نے کہانی کو فلو میں رکھا بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ الفاظ کا استعمال تھوڑا اور بہتر ہو سکتا ہے۔ لیلی عیلام جو کہ کہانی کی مرکزی کردار بھی ہے اسکو رائٹر نے بہت اچھے سے لکھا ہے ، اس کے جذبات کو بہت خوبصورتی سے قاری تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ کہانی پڑھتے ہوئے آپ افسردہ بھی ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں فلسطین میں لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ کہانی کا مرکزی خیال تو خیر کوئی بھی نہیں تھا کیونکہ یہ کہانی فلسطینوں کی زندگی کی عکاسی کیلئے تھی۔ ایک ایسے انسان کی کہانی جو اپنے ہی ملک میں آزادی سے نہیں رہ سکتا ، جسکو اپنے ہی ملک میں ہر ہر وقت ایک خوف رہتا ہے۔ کہانی کا مرکزی خیال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں ایک آذاد وطن سے نوازا اور ہمیں فلسطینوں کیلئے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ان کے ملک کو اسرائیل کے شکنجے سے آذاد کر دے۔ کہانی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے پڑھیے “لیلیٰ عیلام” صرف اور صرف ثبت پر۔ جزاک اللّٰہ!!!
Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.
Social Icons
Author
Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.
1 thought on “لیلٰی عیلام by Adeeba Azhar”
اس تحریر میں مصنفہ نے بہت اچھے انداز سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پرآواز اُٹھائی ہے اور بتایا ہے کہ کیسے فلسطین میں نوجوانوں کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں، کیسے وہ اپنے بزرگوں کے بڑھاپے کو نہیں دیکھ پاتے یا اکثر تو جوانی کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے ہی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں- لکھتی رہیے گا