Angaizish e Adal By Abdul Ahad

Synopsis:

کہانی ہے رنگون سے بھرے ایک دیس کی

صدیوں پہلے جس پر آئی غالب ایک طاقت ایسی

ڈھائے ظلم جس نے، کی خون ریزی۔

اڑائی گردنیں اس کے لوگوں کی،

بھون دیے جسم گولیوں سے

جو دیس تھا اپنے آپ میں رنگوں کا امتزاج

اب تھا یک رنگی کا شکار

تھی مٹی جس کی زرخیز اور ہر بھری

اب تھی اس مٹی میں خون کی آمیزش

کہانی ہے اس دیس کے ایسے گرہوے کی

جس کے سینے میں بغاوت کا شعلہ بھڑکتا ہے

جو انگیزشِ عدل کی شمع دل میں جلائے رکھتا ہے

جو آزادی کی خاطر بے لوس ہو کر لڑتا ہے۔

خون اپنا ںہاتا ہے، پیاروں کو اپنے گنواتا ہے۔

کہانی ہے گلاب کے سوکھی پتیوں سی یاسمین کی

زمیں پر نچاور ہوتی سورج کی پہلی کرن سے البرٹ کی

جو محبت سے ہر گز انجان نہ تھے

جو مختلف راہوں کے مسافر تھے

مگر مل جاتی ہیں راہیں ان کی

تو کیا ہوں گے سرخرو وہ اس داستانِ ہجر میں؟

راس آئے گی امرتسر کو یہ محبت کی داستان؟

Review:

عبدلاحد ابھرتے ہوئے نئے لکھاریوں میں یقیناً ایک بہترین اضافہ ہیں۔ ان کی تحاریر کی سب سے خاص بات مجھے ان کی مقصدیت لگتی ہے۔ باقی تحاریر کو ذرا بعد کے لیے چھوڑ کر ابھی ہم انگیزشِ عدل کی بات کرتے ہیں۔ پچھلے چند ماہ سے آپ سب نے اس کا نام سنا ہوگا۔ اور آپ جانتے ہوں گے کہ یہ ایک ہیسٹاریکل فکشن ہے۔ اپنی بات کروں تو مجھے اس یونرا سے کچھ خاص لگاؤ نہیں ہے۔ مگر عبدلاحد نے جس خوبصورتی سے اس افسانے کو تحریر کیا ہے وہ قابلِ داد ہے۔ الفاظ، منظر نگاری، کردار کی بنت ہر ایک چیز کو اسی دور کے مطابق لکھا گیا۔ مجھے اس افسانے کا پلاٹ بے حد پسند آیا۔ ماضی میں پیش آئے ایک دردناک واقع کے نتائج کو جس طرح اس افسانے میں بیان کیا گیا وہ بہترین تھا۔ کس طرح امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں پیش آئے اس ایک حادثے نے امرتسر کے رہائشیوں کی سوچ اور ان کی ہمت کو بدل کر رکھ دیا۔ کرداروں کی بات کروں تو کہانی کے دو ہی اہم کردار تھے جن کی آنکھوں کے بارے میں مصنف نے بہت کچھ لکھا۔ اب یہ تو آپ پڑھ کر ہی جانیں گے کہ ایسا کیا لکھا۔ مجھے البرٹ کا کردار پڑھتے ہوئے بہت مسرت ہوئی تھی۔ جس طرح مصنف نے البرٹ کا کردار لکھا ہے وہ یقیناً ہر قاری کا پسندیدہ بن سکتا ہے۔ البرٹ کے کردار کی خوبصورتی اور یاسمین کے کردار کی مظبوطی سے لے کر چمنِ گلاب کی مٹھاس تک سب تعریف کے مستحق ہیں۔ کہانی کا اختتام بلاشبہ حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ جسٹیفائیڈ تھا۔ اس افسانے کو پڑھ کر میں نے جانا کہ ایک لکھاری کو لکھنے کے علاؤہ بھی بہت کچھ معلوم ہونا چاہیے تبھی وہ ایک بہترین تخلیق کر سکتا ہے ورنہ لکھتے تو بہت سے لوگ ہیں۔ اگر آپ بھی ایک لکھاری ہیں یا چلیں محض قاری ہی ہیں تو میری اس آخری بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انگیزشِ عدل پڑھیے گا یقیناً آپ کو بہت فرق محسوس ہوگا۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک لکھاری کے قلم میں یوں ہی وسعتیں عطا فرمائے آمین۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/abdul-ahad/" rel="tag">Abdul Ahad</a>

Abdul Ahad, an emerging author behind "Vasl-e-Umeed" and "Azm," spinning bewitching tales imbued with the threads of hope, courage and resilience.

Social Icons

Complete

Novel:

To Read More Novels by Abdul Ahad

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu Novel, Afsanah, Novelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/abdul-ahad/" rel="tag">Abdul Ahad</a>

Abdul Ahad, an emerging author behind "Vasl-e-Umeed" and "Azm," spinning bewitching tales imbued with the threads of hope, courage and resilience.

Social Icons

4 thoughts on “Angaizish e Adal By Abdul Ahad”

  1. (5/5)

    I’ve lots of words to say for this beautiful story 😭🤎
    AeA is my first historical fiction novel I’ve read and it is the best! ✨

  2. (5/5)

    First time I read historical fiction and it was amazing one 😫
    Words are not enough to describe how much I like it 🥹
    I’m in love with the writing style of Abdul ahad 🤌😭
    AeA is my favourite now 😍❤️😭

  3. (5/5)

    I don’t have words how to praise this masterpiece 💖💖 After Umer jahangir agr mei kisi k lye roye ho tu wo Albert hai .how beautifully he has been written😭💖💖

  4. Very interesting…..
    veeryyyy Allah pak kamyab kry apko
    Your story is such a great masterpiece……well done 🫀😻

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top