Faaqey Main Roza by Khwaja Hassan Nizami
Synopsis:
خاندان جس نے زندگی بادشاہت کرتے ہوئے گزاری۔۔۔
خود کو اونچا خیال کرنا درست نہیں لیکن رتبہ انسان کو غیرت کے معاملے میں پختہ کر ہی دیتا ہے۔ جس رب نے دیا تھا، اُسی نے سب واپس لے لیا۔
کیا ماجرہ ہوا کہ وہ بےکس کی مدد کرنے والے خود اُن میں شمار ہونے لگے؟
Review:
ادب پڑھنا میرے لئے ہمیشہ ایک عجیب تجربہ رہا ہے۔ محسوس کرنے بیٹھو تو بہت سے احساسات سے گزر جاتا ہے انسان، لیکن انہیں بیان کرنا ہر بار ممکن نہیں ہوتا۔ یا شائد وہ اس قدر خاص اور اچھوتے ہوتے ہیں کہ بیان کرنا اس کی شان اور طلسم کو گھٹا دیتا ہے۔ یہ افسانہ بھی انہیں بے شمار تحاریر میں سے ایک ہے، کہ کلاسک پڑھنا ایک دلچسپ اور بہت کچھ سکھا دینے والا کام ہے۔ اب سیکھا کیا؟ یہ بیان میں نہیں۔ شائد یہ کہ جو رب دینے والا ہے وہ واپس سب لے لینے پر بھی پوری پوری قدرت رکھتا ہے۔ یا یہ کہ جس انسان نے قدرت کے بہت سے اصول توڑے وہ اپنی ماں کے سامنے آخر تک جھکا رہا۔ ماں کا درجا اور اہمیت کوئی چیز نہیں گھٹا سکتی، کافی پہلے پڑھا تھا کہ اب ہمیں ‘عورت بیچاری’ والے نعروں سے گریز کر لینا چاہیئے کہ جو رتبہ اور عزت عورت کو حاصل ہے اس ارض پر کسی شے کو نہیں۔ جس وہ ماں بن جائے تو ایک پاگل کو بھی نظر آئے کہ اس کی اہمیت کو مٹانا اب کسی کے ہاتھ میں نہیں۔
Khwaja Hasan Nizami, a Chishti descendant, was a prolific intellectual who tackled diverse topics, leaving a legacy of enlightenment. His writings spanned literature, history, and social issues, showcasing his distinctive prose style and historical insight.
Social Icons
Author