Musalmanon Ka Zawaal by Hafiza Hafsa

Synopsis:

کہانی ہے اندلس کی عظمت اور زوال کی،
جو صدیوں تک علم و ادب کا مرکز تھا
ایک وقت تھا جب یہاں کی زمینیں علم سے بھرپور تھیں
اور شہریوں کے دل محبت و بھائی چارے سے لبریز تھے۔
مگر وقت کی گردش نے اس خوشحالی کو چھین لیا
خونی جنگوں اور سازشوں نے امن و امان کو درہم برہم کر دیا
جو دیس کبھی رنگوں اور روشنی سے بھرپور تھا
اب تاریکی اور خوف میں ڈوبا ہوا ہے
کہانی ہے احمد بن عزیز کی، جو اپنے ماضی کی شان و شوکت کو یاد کرتا ہے
اور ابو عبداللہ کی، جو بغاوت کی راہ پر گامزن ہو کر اپنے ہی وطن کے دشمن بن گئے
یہ داستان ہے اُن قربانیوں کی جو آزادی اور وقار کے لئے دی گئیں
کہاں گم ہوگیا وہ علم و ادب کا شہر، جو کبھی مسلمانوں کی شان تھا؟
کیا تاریخ کی مٹتی ہوئی روشنی، اندلس کی عظمت کو دوبارہ زندہ کر پائے گی؟

Review:

مصنفہ نے مسلمانوں کے زوال کی داستان نہایت مختصر الفاظ میں اور عمدہ طریقے سے بیان کی ہے کہ کیسے مسلمانوں کا راج تھا، اور پھر دولت اور تخت کے نشے کی خاطر اپنوں نے دشمنوں سے ہاتھ ملا لیے اور پھر کیسا انجام ہوا اس دھوکے بازی کا کہ نہ تو مسلمانوں کا عروج باقی رہا، نہ تخت ملا اور نہ ہی آزادی۔ بلکہ مسلمانوں کو انہی کی جگہ سے نکال کر قبضہ کر لیا گیا۔ اور یہیں سے مسلمانوں کا زوال شروع ہوا۔
مصنفہ کا لکھنے کا انداز بہت بہترین ہے۔
اور ایک نقطہ سامنے رکھا گیا کہ جب دولت اور تخت کی خاطر کوئی فیصلہ لیا جائے تو صرف بربادی اور زوال کا ہی سبب بنتا ہے۔
Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels, Afsanah, and short stories across diverse genres. From timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction, our curated collection encompasses the beauty of Urdu storytelling. What sets Sebt apart is our dedication to adding value to writers’ work, aspiring to be a nurturing ground for writers aiming to become “Sakhunwar” (masters of their craft). As we extend our support to novelists, we also embrace the world of Afsanah and short stories, providing a platform for emerging voices to flourish. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hafiza-hafsa/" rel="tag">Hafiza Hafsa</a>

Inspired by the power of fiction, Hafiza Hafsa has entered the realm of writing, weaving her ideas into compelling stories.

Social Icons

To Read More Afsaney Like This

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu NovelAfsanahNovelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hafiza-hafsa/" rel="tag">Hafiza Hafsa</a>

Inspired by the power of fiction, Hafiza Hafsa has entered the realm of writing, weaving her ideas into compelling stories.

Social Icons

2 thoughts on “Musalmanon Ka Zawaal by Hafiza Hafsa”

  1. سلیم اللہ
    (4/5)

    ماشاء اللہ!
    بہت ہی اچھی اور با مقصد تحریر
    سو لفظی کہانیوں کی طرح مختصر ، جامع اور پُر اثر، اگرچہ الفاظ کمو بیش 140 ہیں تاہم دریا کو کوزے میں بند۔کرنے کی اچھی کوشش ہے۔
    تلمیحات کا سہارا لے کر مختصر تحریر میں مسلم اسپین کا المیہ بیان کردیا ہے۔
    سادہ الفاظ، آسان طرز تحریر
    اللہ تعالیٰ مصنفہ کی عمر ، علم اور نیک اعمال میں اضافہ فرمائے۔ آمین

  2. (5/5)

    سقوط غرناطہ کو ماشاءاللہ انتہائی مختصر ، سلجھے اور جاذب انداز میں بیان کرنے کوشش کی ہے۔
    سقوطِ غرناطہ پر لکھی گئی دستاویز کا موضوع نہایت اہم اور غور طلب ہے، جس میں مصنفہ نے مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجوہات، یعنی باہمی عدم اتفاق اور غداری کو اجاگر کیا ہے۔ ناول کے انداز میں پیش کیا گیا یہ مضمون نوجوان نسل کو تاریخ کے ان اسباق سے آگاہ کرنے کی عمدہ کوشش ہے۔ مختصر اور جاذبِ نظر اسلوب کے ساتھ، مصنفہ نے نہایت خوبصورتی سے مسلمانوں کے زوال کی حقیقت کو بیان کیا ہے، جو کہ آج کے دور میں بھی عبرت کا مقام ہے۔

    یہ دستاویز اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اتحاد اور ایمان داری کی کمی کسی بھی قوم کے لیے کتنی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ مصنفہ کی یہ تحریر ان نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہو سکتی ہے جو تاریخ سے سیکھ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
    یہ مختصر دستاویز قلم کار کے ذوق مطالعہ اور اس کی گہرائی پر بین دلیل ہے۔ محررہ اگر اپنی اس قلمی جاوش کو یوں ہی جاری رکھیں تو قلیل وقت میں اپنے ذوق مطالعہ کو پروان چڑھا کر نوک قلم پر لانے کی بہترین قدرت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top