Be Awaz Aurat by Farwa Gull

Synopsis:

کہانی ہے سلیم اور جنت کی۔ کہ جو اپنے گاؤں کے چوہدری کے خلاف لڑتا ہے اور مارا جاتا ہے اور جنت اپنے حواس کھو بیٹھتی ہے۔

Review:

افسانہ بے آواز عورت جاگیر دارانہ نظام اور اس کے زیر سایہ پنپتے استحصال کو موضوع بحث بناتا ہے۔ مائی میداں اور مائی جنت ساس، بہو ہیں۔ یہ دونوں عورتیں اپنے اجڑے گھر میں زندگی کے دن کاٹ رہی ہیں ۔ سلیم مائی میداں کا بیٹا اور مائی جنت کا شوہر تھا۔ چوہدری کے ناپاک جرائم کا عینی شاہد، جسے اس کے بیٹے انعام کے ساتھ چوہدری نے بے دردی سے قتل کروا دیا۔ سلیم نے چوہدری کے کارندوں کو بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث دیکھا اور اس نے تھانے میں ایف آئی آر کٹوا دی۔ نظام کی شکستہ و کریہہ صورت یہاں ابھر کر سامنے آتی ہے جب انسپکٹر تحریری شکایت لکھے بغیر سلیم کو گھر بھیج دیتا ہے اور اگلی صبح سلیم کو چوہدری کا بلاوا موصول ہوتا ہے۔ سلیم کا بیٹا انعام باپ کو بچانے کی خاطر پیچھے جاتا ہے اور پھر دونوں باپ بیٹے کی لاش چوراہے پر ملتی ہے۔ مائی جنت اس دن سے خاموش ہے اور مائی میداں اپنے اجڑے گھر کی حالت اور اپنی بہو کی خاموشی پر رنجیدہ و دل گرفتگی کا شکار ہے۔
کہانی کی بنت اچھی ہے۔ پاکستان میں موجود جاگیردارنہ نظام کی سفاکی اور عام آدمی کی بے وقعتی کی اچھی تصویر کشی کی گئی ہے ۔ کردار نگاری البتہ مزید بہتر کی جاسکتی ہے فی الحال ہر کردار کی ایک مختصر سی جھلکی دکھا کر بیانیہ پر زور دیا گیا ہے۔ اس طرح مضبوط کردار بھی بہت سادہ اور غیر موثر محسوس ہورہے ہیں اور ایسا ہر کردار کے لیے ہے۔
اسلوب سادہ اور سلیس ہے۔ کہانی کی روانی پر اثر نہیں ڈالتا۔ مجموعی طور پر مصنف کی جانب سے اچھی کوشش ہے ۔ مگر بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔
شائزہ یامین

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/farwa-gul/" rel="tag">Farwa Gul</a>

Farwa weaves stories taken from the society.

Social Icons

To Read More Afsanas Like This

Sebt.pk

Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels across diverse genres, ranging from timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction. What sets Sebt apart is our unwavering commitment to adding value to writers’ work. We aspire to be more than just a platform; we aim to be a nurturing ground for aspiring writers, assisting them in their journey to become “Sakhunwar” (masters of their craft). Sebt is dedicated to supporting and amplifying the voices of talented Urdu writers, providing a platform where their creations shine. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/farwa-gul/" rel="tag">Farwa Gul</a>

Farwa weaves stories taken from the society.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top