ھل من ناصر ینصرنا by Misbah ul Hudda

Synopsis:

Synopsis:
کہانی ہے اُس شہر کے لوگوں کی جس کا نام سنتے ہی خون میں ڈوبی اور جلی ہوئی لاشیں ہمارے ذہن میں آجاتی ہے۔ کہانی ہے اُن لوگوں کی جو اپنے ہاتھوں میں اپنے بچوں کے آدھے جسم لیئے خدا کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ اُن لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نے پوری دنیا کو اللہ پر توکل اور ایمان کا اصلی معنیٰ سمجھایا۔ وہی لوگ جو اپنے امتحان میں کامیاب ہوگئے اور اللہ کے سامنے سرخرو ہوگئے ۔۔۔ یہ کہانی ہے فلسطین کی اور وہاں کے ایمان سے لبریز لوگوں کی۔۔

Review:

پلاٹ فلسطین اور اس کے بہادر شہزادوں اور شہزادیوں کے گرد گھومتا ہے جن کا ایمان آسمانوں کو چھوتا ہے- تھیم کی بات کریں تو وہ فلسطین کے لیے آواز اٹھانا ہے- مصنفہ کے انداز کی بات کریں تو وہ بھی صوبر تھا- کرداروں کو بھی فلسطین کے حالات کے مطابق ہی تراشا گیا ہے- انہی جیسی ہمت انہی جیسا ایمان- کہانی کے چھوٹا ہوتے ہوۓ بھی منظر کشی کا خیال رکھا گیا- مجھے امید تھی کہ آخر میں ان یتیم بچوں کی زندگی میں کوئی مختلف موڑ آۓ گا لیکن ایسا نہیں ہوا- امید ہے مصنفہ اپنے قلم میں بہتری لاتے ہوۓ اور بھی بہت سے منفرد افسانے قارئین تک پہنچاتی رہینگی- اللہ ان کے قلم میں طاقت دے- آمین-

Author picture

Misbaah ul Hudda, a writer who brings emotions to life with simplicity and grace.

Social Icons

To read more Afsanay like this

Author
Author picture

Misbaah ul Hudda, a writer who brings emotions to life with simplicity and grace.

Social Icons

2 thoughts on “ھل من ناصر ینصرنا by Misbah ul Hudda”

  1. (5/5)

    وادی فلسطین میں ہورہے ظلم کی عکاسی کرتی یہ پُراثر تحریر ایک کوشش ہے ہمارے ضمیر کو زندہ کرنے کی اور ہمیں احساس دلانےکی کہ ہمارے مسلمان بھائی کس اذیت میں ہیں- مصنفہ نے ایک فلسطینی خاندان کے ایمان کی پُختگی اور ان کی اولاد کی ہمت کو بہت اچھے الفاظ میں لکھا ہے- لکھتی رہیے گا

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top