Aag Aur Khoon by Maleeha Jabeen

Synopsis:

“کون ہوں میں؟ کدھر ہوں؟ کیوں ہوں ؟ نوجوان کو آنکھیں کھولتا دیکھ کر ایک میل نرس نے آگے بڑھ کر اس کے شانے پر ہاتھ رکھ کر جھکتے ہوئے پوچھا. ٹھیک ہو نا تم؟ اور اُسے آگ اور خون کا ہر منظر یاد آنے لگا۔
اس آگ اور خون کی داستان کو ذڑھنے کے لیے جڑے رہیں ثبت کے ساتھ۔”

Review:

“””غزہ و فلسطین کے لوگوں کی ہمت، ایمان اور جدوجہد پہ مبنی یہ تحریر کافی پختہ ہے۔ وہاں کے لوگ، اس مکمل شورش میں کس طرح کے حالات کے ذیر اثر ہیں۔ ان کے خیالات کیا ہیں۔ وہ  کیا چاہتے ہیں۔ ان کے کیا جذبات  ہیں۔ ان سب کو ایک کہانی کے ذریعے آپ تک لایا گیا ہے اس تحریر کے زریعے۔
غزۃ، صلاح الدین اور حالہ کیے کرادر ، مختلف نکتہ نظر سے دنیا کو دیکھتے ہیں۔  جب تک یہ شورش، ہلاکت کی آگ اور ظلم کے نشان ان کے گھر تک نہیں پہنچے تھے وہ  ایک تبدیلی کے خواہاں تھے۔   وہ عزم سے اس سرزمین کے لئے کچھ کر گذرنے یا پھر  لوگوں کو اس کی خبر دینے کی  چاہ رکھتے تھے۔ پھر قریب سے قریب تر ہوتے  یہ اسرائیلی مظالم جب ان کے گھر کو آ پہنچے تو انہوں نے سنت رسول کو نہیں چھوڑا۔ آنکھ آنسو بہاتی ہے، دل غمگین ہے، مگر ہمارے زبان سے وہی ادا ہوگا جس سے ہمارا رب راضی ہو۔ اس  حکم پر وہ پورا اترے شہادت کو گلے لگاتے ہوئے بھی شکر کے کلمات ادا کر رہےتھے۔  ان کے لواحقین نے کوئی ناشکری نہیں کی۔ ایک ماں (حالہ ) اپنے بچوں کی شہادت پہ بھی جب  افسردہ کلمات کے بجائے شکر کے کلمات ادا کرے یہ ایک قابل  رشک بات ہے۔
مصنفہ نے  تحریر کے ساتھ انصاف کی مکمل کوشش کی ہے خوا ہ کچھ جگہوں پہ محنت دردکار ہے۔ الفاظ بے حد اچھے تھے۔ جملے بھی، کئی  سطریں دل کو چھو گئیں۔ بس سینز کی ترتیب یا پھر ان کو مکمل ایک فسوں کے ساتھ پیش کرنے میں، میرے خیال سے، کچھ اور بہتری کی گنجائش تھی۔
تحریر لازمی پڑھیں۔ اور مصنفہ کی محنت پہ اس کو لازمی داد دیں۔ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ اللہ ان کے قلم سے ایسے خیر کی روشنی پھیلائے۔  آمین۔ جزاکم اللہ۔
تبصرہ از تاج محمود
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/maleeha-jabeen/" rel="tag">Maleeha Jabeen</a>

Willling to shape her literary dreams into reality Maleeha Jabeen has begin her journey with Aag Aur Khoon.

Social Icons

To Read More Afsanay Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/maleeha-jabeen/" rel="tag">Maleeha Jabeen</a>

Willling to shape her literary dreams into reality Maleeha Jabeen has begin her journey with Aag Aur Khoon.

Social Icons
Scroll to Top