Afrait by Waqas Fayyaz

Synopsis:

“ایک ختم ہو چکی دنیا کے کھنڈرات میں جہاں سب کچھ اجڑ چکا ہے۔ چھے زندہ بچ جانے والے لوگ اندھیروں میں رینگ رہے ہیں۔بھوک سے نڈھال، مایوس، اور اس خوف سے گھِرے کہ وہ کیا بن سکتے ہیں۔ جیسے جیسے بھوک ان کے ذہنوں کو چاٹتی ہے۔ انسان اور درندے کے درمیان کی لکیر دھندلا جاتی ہے۔ مگر کیا یہ سب صرف بقا کی جنگ تھی؟ یا وہ کسی اور بھیانک کھیل کا حصہ تھے جو پس پردہ کسی نے ترتیب دیا تھا؟

Review:

عفریت تبصرہ بقلم عنایہ زینب

“وقاص فیاض” کا لکھا افسانہ “عفریت” ایک نہایت دل موہ لینے والا افسانہ ہے۔ منظر نگاری سے لے کر کردار اور ہر چیز ہی نہایت باکمال تھی۔ ایک بہت مختلف پیغام جسکا ذکر عموماً نہیں کیا جاتا بہت احسن انداز میں دیا گیا ہے۔ یہ ایسی پہلی اشاعت ہے جو تمام عمر مجھے یاد رہے گی۔ اس افسانے کے ذریعے انسان کی بقا اور ضمیر کو تراشنا سکھایا گیا ہے۔ سب سے خوبصورت سبق یہ ہے کے انسان محض اپنی زندگی، اپنی سانسوں کے لیے اپنے ضمیر کو بیچ دیتا ہے۔ نہ اس میں بقا بچتی ہے اور نہ ہی اللّٰہ کا خوف۔

یہ تحریر بہت انمول ہے اور اس میں موجود پیغام ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

 لکھنے کے انداز پر بات کروں تو وہ بھی بہت ہی شاندار ہے۔ اردو کی زبان کے گہرے الفاظ لکھاری کے ذوق اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس افسانے میں ایک خوبصرت سبق کے ساتھ جذباتی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

میں یہ افسانہ ہر اس انسان کو پڑھنے کا مشورہ دوں گی جو زندگی سے محبت کر بیٹھا ہے اور اپنے ضمیر کو بیچنے کے لیے تیار کھڑا ہے۔ اگر موت کا خوف آخرت بھلا دے تو اس زندگی کا کیا مقصد بھلا؟

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/waqas-fayyaz/" rel="tag">Waqas Fayyaz</a>

Waqas Fayyaz, an aspiring author willing to set new trends in the universe of literature.

Social Icons

To Read More Afsanay Like This

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu NovelAfsanahNovelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/waqas-fayyaz/" rel="tag">Waqas Fayyaz</a>

Waqas Fayyaz, an aspiring author willing to set new trends in the universe of literature.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top