To Read More Afsanah Like This
About Sebt.pk
Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu Novel, Afsanah, Novelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!
2 thoughts on “Aib Jo by Sahira Abdul Wahid”
ایک بہت ہی سادہ سی مُختصر کہانی کے ذریعے مصنفہ نے بہت اہم پیغام دیا ہے- آج کل کے معاشرے میں ایک دوسرے کے عیب تلاش کرکے اُن کی تشہیر کرناایک عام برائی بن گئی ہے حتی کہ لوگ اسے برائی ہی نہیں سمجھتے اور کسی کی دل آزاری کربیٹھتے ہیں- مصنفہ کی اردوبھی کافی اچھی تھی- لکھتی رہیے گا-
السلام علیکم!
آج میں حاضر ہوئی ہوں ایک ایسے افسانے کے ریویو کے ساتھ جو آپ کو باقائدہ طور پر حقیقت سے روشناس کروانے کے لیے ہی لکھا گیا ہے۔
آج کل سب ہی کرائم تھرلر لکھ رہے ہیں، ایسے میں ایسی تحریر کا پڑھنا، بالکل گھاٹے کا سودا نہیں رہے گا۔
افسانہ “عیب جو” لکھاری نے مختصر الفاظ میں جس طرح موضوع کو کہانی میں واضح کیا بہت شاندار۔
“کیا ہوتے ہیں وہ لوگ مستحق مغفرت، جو کریں عیب جوئی تخلیق خدا کی”
آج کل کسی کا بات بات پر مزاق اڑانا، احساسِ کمتری میں مبتلا کرنا اپنے آپ میں بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ اسے غلط سمجھنے کے بجائے اور مزاق اڑانے والے کو ٹوکنے کے بجائے اس کے ساتھ مل کر ہنسا جاتا ہے۔
کسی کے رنگ، صورت کا مزاق بنانا، دراصل اللّٰہ کی تخلیق پر سوال اٹھانے کے مترادف ہے۔
مصنفہ نے اسی موضوع کو زیر بحث لایا ہے۔
اور اسی میں کہانی ہے ایک دوسرے انسان کی بھی جس کا سادہ سا امر انجانے میں اسے ایک بڑے گناہ میں شراکت دار بنا گیا۔ مگر آخر میں ایک خاص سا عمل اسے گناہگار ہو کر بھی عام گناہگاروں سے بہتر بنا گیا۔
حقوق اللّٰہ تو انسان اور اللّٰہ کا معاملہ ہے مگر حقوق العباد، بندے کا بندے سے معاملہ ہے اس میں کوئی کوتاہی تب تک معاف نہیں ہو سکتی جب تک بندہ معاف نہ کردے۔
پڑھ کر خوشی ہوئی کہ معاشرے کو سدھارنے والے قلم اب بھی موجود ہیں۔
گرامر، موضوع، پلاٹ سب بالکل آن پوائنٹ تھا۔
بس کئی ایک جگہ پر اردو الفاظ کا استعمال کیا جا سکتا تھا وہاں انگریزی زبان کا انتخاب کیا گیا۔
آپ لکھتی رہیں اللّٰہ آپ کے قلم میں برکت عطا کرے۔ آمین