Allah Mera Bhi Hai by Hifsa Jamshed

Synopsis:

اللّه میرا بھی ہے یہ ایک مکمل افسانہ ہے اس افسانے میں بتایا گیا ہے کے آج کے دور میں لوگ اخلاق اور سیرت نہیں بلکہ جیب میں کتنا پیسا ہے یہ دیکھ کر دوستی اور رشتےداری نبھاتے ہیں۔
کڑوا سچ اگر آپ کو برا لگے تو معذرت یہ دنیا امیروں کی ہے یہاں تو غریب سے دوستی بھی گناہ سمجھا جاتا ہے یہاں غریب سے ایسے کراہیت محسوس کی جاتی ہے جیسے اسے کوئی ناسور مرض لاحق ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار مہرالنّساء ہے۔
مہر النساء ایک صاف دل کی لڑکی تھی جس میں چالاكیاں مكاریاں نہیں تھیں۔  وہ ہر کسی کو اپنی طرح سمجھتی تھی یعنی  جیسے بظاہر نظر آتے ہیں اندر سے بھی ایسے ہیں اور یہ اس کی سب سے بڑی بیوقوفی تھی۔ آخر کار جب اس کا یہ بھرم ٹوٹا تو اس کو اندازہ ہوا کے اس نے دنیا کو سمجھنے میں کتنی بیوقوفی کی۔
 وہ تو اس دنیا کے لوگوں کو پہچان ہی نہ سکی اور اس کا بھرم توڑنے والوں میں کوئی اور نہیں اس کی دوستیں تھیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کے کوئی بھی چیز ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتی۔
مثال کے طور پر وقت کے ساتھ موسمی تبدیلی بھی ہوتی ہے جیسے ہمیشہ سردی نہیں رہتی اور نہ ہی ہمیشہ گرمی رہتی ہے تو جو رب موسموں کو بدل سکتا ہے تو کیا وہ
حالات کو نہیں بدلے گا ؟

Review:

Review By Gul e Aatikah

میں سب سے پہلے کہنا چاہوں گی کہ مجھے انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ میں صاف اور واضع بات کہوں گی کہ آج کل لوگ  کوئی موضوع دیکھیں گے جو کچھ اصلاحی سا ہو گا اور نام کچھ اللہ رسول والا ہوگا تواچٹتی نگاہ ڈال کر نظر انداز  کریں گے حالانکہ ایسی تحاریر سے  انہیں زندگی کے اچھے برے کا پتا  چلتا ہے، جہاں رومانویت میں تمام حدیں پار ہونگی اور کہیں کوئی سین  کریٹ ہو رہا ہو گا تو اس چیز کو بے تابی اور ‘ہائے اللہ ‘ کہتے ہوئے پڑھیں گے۔میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ اللہ نے نیک کام میں مشقت اور گناہ کے  کاموں میں لذت رکھی ہے۔ مثلاً شراب میں لذت ہے نا۔۔۔ کیونکہ وہ پینا گناہ ہے۔مشقت برداشت کریں ایک  مرتبہ اصلاحی بات کوئی دین کی بات پڑھیں گے۔بتا دوں شیطان بڑا چال باز ہے دل نہیں لگنے دے گا ۔دوسری مرتبہ پڑھیں گے پھر آپ کو اچھا لگنے لگے گا ۔آپ کو فقط نفس کو مارنا ہوگا۔ اصلاحی اور اللہ کی طرف متوجہ کروانے والی تحاریر خدا راہ نظر انداز نہ کیا کیجئے۔ آپ کو  اس دنیا میں ہمیشہ کے لیے نہیں رہنا۔

اب آتے ہیں  حفصہ کی آپ بیتی کی طرف ۔

اس آپ بیتی میں ایک بہت ہی دکھی لڑکی کی کہانی ہے۔ مہرالنساء کی کہانی۔جو اپنے مخلص ہونے کی وجہ سے لوگوں کے زیرعتاب آتی ہےاور اپنی اچھائی کی وجہ سے کچھ کہتی بھی نہیں ہے حالانکہ مخلص ہونا ایک بہت اچھی عادت ہے لیکن کم ظرف لوگ اس انسان کو نجانے کیا سمجھنے لگ جاتے ہیں پھرجب وقت اعلیٰ ظرف لوگوں کا ہوتا ہے تو اللہ ان کے  صبر کا انعام دیتا ہے تو کم ظرف ، مغرور اور منفی لوگ منہ کی کھاتے ہیں ، ان کا غرور ان کو منہ کے بل گراتاہے ۔ ان کو ان کے اسٹیٹس کا غرور ہوتا ہے اور امارت کا واللہ یہ دنیاوی چیزیں ہیں۔ قبر میں فقط اعمال جائیں گے۔ تیاری کیجئے۔

ایک بہت پتَے کی بات بتاؤں؟؟ اس دنیا میں مخلص لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔اگر آپ کی زندگی میں ایسا کوئی شخص ہے تو اس کی قدر کیجئے۔

برا وقت کچھ نہیں ہوتا وہ آزمائش ہوتی ہے اور انسان اگر اس میں سر خرو ہو جائے تو وہ صبر کا انعام کا پاتا ہے ۔میں ہمیشہ کہتی ہوں اور اب بھی کہوں گی کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں یہی سیکھا ہے کہ منفی لوگوں کے رویوں کو نظر انداز کیا جائے۔

الغرض اس مختصر سی آپ بیتی میں یہی مو ضو ع زیر بحث تھا یہ ایک اصلاحی کہانی تھی  خدا راہ آپ اس کو ضرور پڑھیں بہت کچھ سیکھیں گے۔زندگی کی اونچ نیچ  بیان کی گئی ہے اور یہ موجود ہ حالات کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید اصلاحی ، مزیداراور دل موہ لینے والی تحاریر پڑھنے کے لیے جڑے رہئیے ثبت کے ساتھ۔۔

اللہ آپ سب کو دنیا اور آخرت کی آزمائشوں میں سرخروئی عطا فرمائے۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hifsa-jamshed/" rel="tag">Hifsa Jamshed</a>

"Hifsa Jamshed: A literary alchemist, conjuring magic through her evocative prose."

Social Icons
Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hifsa-jamshed/" rel="tag">Hifsa Jamshed</a>

"Hifsa Jamshed: A literary alchemist, conjuring magic through her evocative prose."

Social Icons

2 thoughts on “Allah Mera Bhi Hai by Hifsa Jamshed”

  1. (5/5)

    بہت اچھا لکھاہے- الفاظ کے استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ بہت جوش سے لکھا گیا ہے- کُچھ انگریزی کے الفاظ بھی شامل کیے ہیں-بہت اچھا اور موثر پیغام دیا ہے کہ دنیا ہمیں ہمارے ظاہر سے دیکھتی ہے اور اللہ اپنے فضل سے کبھی بھی کسی کو نواز سکتاہے-
    لکھتی رہیے اور اُردو بہترکرنے کے لیے پڑھتی بھی رہیے

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top