Ayinah by Khadija Noor-ul-Ain

Synopsis:

،ہر کہانی خوشیوں کی ضمانت نہیں ہوتی

نہ ہر رشتہ خوشیوں کی نوید سناتا ہے۔۔۔

ظلم سہنے والے سے زیادہ قصور ظلم پر خاموش رہنے والے کا ہوتا ہے۔

یہ کہانی ایک ایسے ہی سیلف میڈ کریکٹر کی ہے جو اپنے ساتھ ہوئے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔

لیکن قسمت کہاں لے جاتی ہے اور کس موڑ پر لے جائے یہ ہم نہیں جانتے۔جو ہمارے ہاتھ میں ہے وہ خود کو گرنے پر اٹھانا ہے۔ ‏

Review:

پلاٹ کی بات کی جائے تو یہ بہت خوبصورت ناولٹ تھا۔ ماضی اور مستقبل کا امتزاج بھی بہت خوب اور پرتجسس تھا۔ کہانی کے ساتھ ساتھ لکھاری کا اپنے خیالات بیان کرنا کہانی سمجھنے میں بہت مدد دیتا تھا۔ بہت ہی کم کرداروں کے کرد گھومتی یہ کہانی پراثر ثابت ہوئی میرے لئے۔ سینز کی ترتیب بھی بہتر تھی۔ اختتام بھی مناسب تھا۔ جب میں نے پہلا سین پڑھا تومیرا تجسس بڑھ گیا۔ کیونکہ یہ انسان کے تیسرے رخ، جس کو وہ ہمیشہ چھپائے رکھتا ہے, کے متعلق تھا۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع ہے، اس میں انسان وہ باتیں منظر عام پہ لا سکتا ہے جو ان کہی ہوتی ہیں۔ لیکن جیسے کہانی آگے بڑھی تو یہ تحریر معاشرے کی بہت ہی برے تخیل کو توڑنے والا موضوع ثابت ہوا۔ تخیل یہ کہ عورت ایک نیچ ذات ہے یا اس کی کوئی عزت نہیں۔ مصنفہ نے بہت کوشش کے ساتھ اس موضوع کے ہر پہلو پہ روشنی ڈالی ہے جو کہ قابل داد ہے۔ تحریر کی پختگی کی طرف توجہ دی جائے تو ماننا پڑے گا کہ یہ تحریر واقعی پختہ و عمدہ تھی۔ ہر مکالمے اور منظر نگاری کی تفصیل بھی مزیدار تھی۔ مکالمے میں بہتر تھے۔ محاوروں کا استعمال بہت کم تھا۔ البتہ تشبیہات کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ مجموعی طور پہ یہ ناولٹ پڑھے جانے کے قابل ہے۔ تو زاہرہ اور ریحان کی پرتجسس معمے کو سمجھنے کے لئے یہ ناولٹ ضرور پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ کے قلم میں برکت ڈالیں آمین۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/khadija-noor-ul-ain/" rel="tag">Khadija Noor ul Ain</a>

Khadija Noor-ul-Ain, a compelling writer known for her evocative storytelling and insightful exploration of diverse themes in contemporary literature.

Social Icons

To Read More Afsanay Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/khadija-noor-ul-ain/" rel="tag">Khadija Noor ul Ain</a>

Khadija Noor-ul-Ain, a compelling writer known for her evocative storytelling and insightful exploration of diverse themes in contemporary literature.

Social Icons

1 thought on “Ayinah by Khadija Noor-ul-Ain”

  1. (5/5)

    اس افسانے میں مُصنفہ نے معاشرے کی ایک حقیقت دکھائی ہے کہ کس طرح کسی بھی رشتے میں ایک فریق کے مخلص ہونےکے باوجود دوسرا فریق بےوفائی کربیٹھتا ہے-کہانی ماضی اور حال میں ساتھ چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے پڑھنے والے کو تھوڑی محنت کرنی پڑے گی- کہانی مکالمے اور سین بہت اچھے تھے- اختتام کچھ عجلت میں فلمی انداز میں لکھا گیا لگا- باقی اردو بہت اچھی تھی- لکھتی رہیے گا

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top