Eva Florence by Eman Shahid

Synopsis:

مہکتا ہوا پھولوں کا ایک انوکھا مسکن۔۔

جہاں سے شروع ہوئی یک طرفہ محبت کی ایک اچھوتی داستان۔۔

ایک شہر جو دہشت کا ہے شکار۔۔۔

پائی جاتی ہے سڑکوں میں جس کی معصوم بچوں کی خون آلود لاش۔۔۔

اور لاشوں کا سبب بنتا تھا ایک ساز۔۔۔

مگر کیا ہوتا ہے ہر ساز خوبصورت و دلفریب؟ یا کچھ ہوتے ہیں عبرتناک اور سفاک!

Review:

کہانی ساؤتھ امریکا میں موجود ایکواڈور کے شہر کوئٹو کے ایک خوبصورت علاقے کمبایا، اس میں موجود ایک گلی ماریسکل سے شروع ہوتی ہے۔ ایک خوبصورت اور نازک مزاج لڑکی جو پھولوں کی دکان سنبھالتی ہے۔ کہانی محبت کی داستان سے شروع ہوتی ہوئی کہاں کی کہاں جا پہنچی میں بیان نہیں کر پا رہی۔ لیسینڈر ایک کردار جو اس لڑکی کی محبت میں گرفتار تھا، اسے بہت بھولا دکھایا گیا۔ اس کا کردار مشکوک تھااور آگے جا کر جب حقیقت واضح ہوتی ہے تو آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ آپ اپنے جزبات کا اظہار کیسے کریں۔مصنفہ آپ کو دیوار گھورنے پر مجبور کر دیں گی۔ بے شک انہوں نے شروع میں ہی ایک وارننگ سی دے دی تھی لیکن ہم پڑھے بغیر یہ کیسے جان سکتے تھے کہ آخر یہ وارننگ کس لیے ہے۔۔۔کہانی بہت ہی متوازن انداز میں لکھی گئی ہے۔ میں بیان نہیں کر پا رہی کہ مجھ پر کیا گزر رہی ہے۔ مطلب کوئی کیسے؟؟آخر کیسے!!! کوئی کیسے اتنا زبردست پلاٹ قلم بند کر سکتا ہے۔ محبت کی داستان میں تھرلر ایسا رچا ہوا کہ بس! بس پوچھیں مت۔ میں تو کہانی پڑھ کر صدمے میں ہوں۔ اب آپ بھی پڑھیں اور ہم مل کے صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔ اور مصنفہ آپ! آپ بہت ظالم ہیں۔ معصوم سا دل ہے میرا، رلا کے رکھ دیا۔ اللہ آپ کے قلم میں برکت ڈالے۔ آمین

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/eman-shahid/" rel="tag">Eman Shahid</a>

With her immense diligence Eman shahid, an awesome weaver of tales is on set on a journey to the world of literature.

Social Icons

To Read More Afsanay Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/eman-shahid/" rel="tag">Eman Shahid</a>

With her immense diligence Eman shahid, an awesome weaver of tales is on set on a journey to the world of literature.

Social Icons

9 thoughts on “Eva Florence by Eman Shahid”

  1. (5/5)

    سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مصنفہ کو اور ثبت کی ٹیم کو بھی کہانی کے آغاز میں ایک وارننگ دینی چاہیئے کہ یہ کہانی کمزور دل حضرات نہ پڑھیں کیونکہ جس قسم کا تشدد دکھایا گیا ہے وہ نارمل نہیں ہے اور پھر وہ تشدد بھی بچوں پر دکھایا گیا ہے جو اسے مزید وحشت ناک بناتا ہے- یہ تحریرمحض تفریح کے لیے لکھی گئی ہے اس سے آپ کو کچھ سیکھنے کو نہیں ملتا- خیر تفریح کے لیے بھی اس قسم کا وحشیانہ کردار لکھنا ایک نارمل انسان کے لیے ممکن نہیں ہے- منظر نگاری بہت کمال کی تھی شاعری بھی بہت اچھی تھی جس کے بعد کہانی کے حوالے سے بھی میں کچھ بہت بہتر کی امید کررہا تھا لیکن آگے جابجا قتل،خون اور تشدد پڑھ کر مایوسی ہوئی- امید ہے کہ آئندہ کہانی پر بھی محنت کی جائے گی- لکھتی رہیے گا

  2. Mjhe mehsus huwa tha ke yehi houga but oh dear lord!! Kabhi kabhi pata hone ke baawojud cheezen utni hi pur asar rehti hein. Ye ek kamaal tehreer thi!

  3. Such a good story♥️par Eva soch kehti thi lesandar sach main bohat masoom tha I feel very sad for him🥺lesandar jitna masoom tha evi uthni hi zalim thi😩usne pehle bhi bohat bar lesandar ka dil tora tha par is baar usne lesandar ki rooh fanah kr di thi apna asal chehra dikha ke🙃

  4. (5/5)

    Allah Allah ..itna zulm😭manzar nigari kaafi achi thi ..mai khud ko waha imagine krskti thi aur ye
    Aik kahani ka best part hota hai .i would love to read more of your stories ..carry on girl❤

  5. (5/5)

    Its like jasosi fiction…
    I mean
    مجھے یوں لگا جیسے میں کوئی ہولی ووڈ کی ٹوپ موی دیکھ رہی ہوں ۔
    بہت اچھا لکھا ہےآپنے۔
    ایوا ایک monster ہے خدا اس کے شر سے لیسینڈر کو محفوظ رکھے۔
    کچھ scenes پڑ کر تو سچ میں وحشت ہوئی ایوا کیسے staples استعمال کرتی تھی
    تھوڑا جلدی سب ہوگیا ا یسے لگا ۔
    She is a psychopath killer.nothing justify her behavior towards humanity.
    ایک منفرد کہانی تھی ۔
    لیکن آخر میں میں حیران ہوئی ہوں اور مجھے حیران کرنے والے لوگ (کہانیاں )پسند ہیں۔
    Welldone…

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top