Gosht Ki Theli by Ayesha Siddiqa
Synopsis:
قربانی ہی نیکی ہے۔
Review:
کہانی ایک محنتی مزدور کے گرد گھومتی ہے۔ مزدور بہت محنت کر کے اپنے گھر والوں کے لیے گوشت خریدنے کے لیے پیسے جمع کرتا ہے۔ کہانی کا طرز بیاں اور کردار کے احساسات بہت خوبصورتی سے پیش کیے گئے ہیں۔کہانی میں مصنفہ نے ایک بہت اچھا موضوع بیان کیا ہے، دل اور دماغ کی جنگ کی ایک مختصر جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جس سے حقیقت میں بھی اکثر لوگ دوچار رہتے ہیں۔ کہانی کے آخر میں آپ عجیب کشمکش کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جاننے کے لیے کہانی پڑھیے۔
اللہ مصنفہ کے قلم میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

Ayesha Siddiqa's story writing skills are nothing short of exemplary. Her narratives are masterfully crafted, seamlessly blending meticulous research with compelling storytelling.
Social Icons

Author

Ayesha Siddiqa's story writing skills are nothing short of exemplary. Her narratives are masterfully crafted, seamlessly blending meticulous research with compelling storytelling.
1 thought on “Gosht Ki Theli by Ayesha Siddiqa”
السلام علیکم
میں نے اس افسانے کو اس کے نام کی وجہ سے چنا۔مجھے یہ نام پڑھ کر منٹو کے افسانے ٹھنڈے گوشت کی یاد آ گئی لیکن جب پڑھا تو یہ افسانہ بالکل الگ اور اس افسانے سے ہٹ کر تھا۔
چھے صفحات کا یہ افسانہ اپنے اندر ایک گہرا، بہت گہرا سبق لئے بیٹھا ہے۔پیسہ ہمیں سکون نہیں دیتا نہ ہماری پوری ہوتی خواہشات ہمیں خوشی دیتی ہیں۔ہمیں خوشی اور سکون دوسروں کی مدد کرنے میں ملتا ہے۔
مجھے گوشت کی تھیلی اس لئے بھی اچھا لگا کیوں کہ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر ہمیں اپنی خوشی قربان کر کے دوسروں کی مدد کرنی پڑے تو ہمیں کھلے دل کے ساتھ
کرنی چاہیے۔اسی میں اصلی سکون ہے۔
زبردست افسانہ تھا۔
صفحات زیادہ ہوتے تو زیادہ مزہ آتا لیکن مصنفہ نے چند ہی صفحات میں بہت گہرا سبق دے ڈالا۔