Hijabi by Bint e Asif
Synopsis:
“وہ جو دین کے متعلق ابھی پوری طرح واقفیت نہیں رکھتی تھی.
نئی تھی۔
اللّٰہ کی محبت نہ سمجھ سکی،
سوچنے لگی کہ اللّٰہ اگر مجھے اب بھی ہدایت نہ دیتا تو میرا کیا بنتا؟ کیا ایسے ہی غفلتوں میں پڑی رہتی۔
اب جب سوچ لیا تھا کہ کر دکھانا ہے۔
مگر کیسے؟
اس سوال کا جواب ہے یہ افسانہ حجابی۔
پڑھیے صرف اور صرف ثبت پر۔”
Review:
سلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ آج میں بنت آصف کے قلم سے لکھے گئے حسین ناولٹ”حجابی”کے تبصرے کے ساتھ حاضر ہوں۔ مصنفہ نے ایک کردار کے گرد پلاٹ کو رکھا اور خوب رکھا، منظر نگاری احادیث اور قرآنی آیات کے حوالے دے کر خوب کہانی کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا۔ مصنفہ نے ایک روشن خیال خاندان کی لڑکی کی زندگی کو بیان کیاکہ کس طرح سے اس کا دل بدلا اور وہ سکون کی تلاش میں اللہ سے لو لگا بیٹھی تو سکون پایا۔ مصنفہ کا انداز بیان اور تحریر قابل تعریف ہے۔ اس کہانی میں کیا چیز زیر بحث تھی؟ پردہ۔۔قران میں اللہ نے عورت کو پردے کا حکم دیا ہے کہ جب وہ گھر سے نکلے تو خود کو ڈھانپ لے تو جو خواتین،جوان لڑکیاں بے پردہ ہوکر گھر سے نکلتی ہیں،اللہ اور اس کی تمام مخلوقات ک لعنت ہوتی ہے ان پر۔اور دل و چہرے سے نور اٹھا لیا جاتاہے۔اس کا دل سخت ہو جاتا ہے اوروہ بے حیائی کرتے ہوئے بھی جھجکتی نہیں ہے۔ حدیث پاک میں ہے۔جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو۔ الغرض یہ ایک بہترین تحریر ہے،آج کل کی ہر نوجوان لڑکی اور عورت کو اس ک لازمی پڑھنا چاہئیے۔ اللہ مصنفہ کے قلم میں برکت عطا کرے۔ہم سب کو صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق دے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Crossing the portal of literature madness Bint e Asif is willing to play with words and stories.
Social Icons

Author

Crossing the portal of literature madness Bint e Asif is willing to play with words and stories.
1 thought on “Hijabi by Bint e Asif”
آج کل کے نوجوان لڑکے لڑکیاں جن میں سے اکثر دین سے دور ہیں اُن کے حوالے سے لکھی گئی یہ ایک عمدہ تحریر ہے- قرآن کی آیات کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سبق آموز طریقے سے پیش کیا گیا ہے- کہانی بھی بہت اچھی ہے اور حقیقت سے قریب تر محسوس ہوتی ہے- لکھتی رہیے گا