Hisaab by Mariyam Raheem
Synopsis:
کہانی شروع ہوتی ہے پارک کے ایک بینچ سے جہاں وہ دونوں دوست آپس میں بیٹھے کوئی بحث کر رہے ہوتے ہیں۔
ایک دوست اسے اس کی بھلائی کے بارے میں بتاتا ہے تو دوسرا اس کی نفی کرتا ہے۔
ایک دن اچانک سے ایکسیڈنٹ ہوتا ہے ان دونوں میں سے کسی ایک کا۔۔۔۔ اور سب کچھ تبہ و برباد ہو جاتا ہے۔۔۔
کیا آپ لوگ سننا چاہیے گے کے آگے کیا ہوا پڑھیں حساب
Review:
پلاٹ: اس چھوٹی سی کہانی کا سادہ سا پلاٹ بھی نہایت سبق آموز اور اثر انداز تھا۔ جس نے مجھے خاصا متاثر کیا۔
کردار: یہ کہانی دو مرکزی کردار احمد اور احسن پر مشتمل ہے۔ اس کہانی میں میرا پسندیدہ کردار احسن تھا۔ کیوں کہ اس نے اپنے آپ کو برائی سے بچا کر رکھا اور احمد کو بھی بار بار اس سے بچنے کی تلقین کی۔ اور جن کرداروں نے مجھے یہ سکھایا کہ انسان کے کیے گئے اعمال کا بدلہ اچھا ہو یا برا ، اس جہاں میں یا دوسرے جہاں میں اسے ضرور ملتا ہے۔
نوائے دو: لکھاری کے لکھنے کا انداز سادہ لیکن پر کشش تھا۔ کوئی بھی باآسانی کہانی کا مقصد اور سبق سمجھ سکتا ہے۔ اور اس کہانی سے سبق حاصل کر سکتا ہے۔
دنیا: بھلے ہی حساب ایک مختصر کہانی تھی لیکن پھر بھی کہانی کو پڑھتے وقت کہانی کے تمام مناظر میرے ذہن میں کسی فلم کی طرح گردش کرنے لگے تھے۔ خاص طور پر وه قبر کا وه ہولناک منظر، ایسا لگتا تھا جیسے میں اس منظر کو اپنے سامنے دیکھ رہی ہوں۔
اس کہانی میں لکھاری نے ایک بہت اہم موضوع اور معاشرے میں بڑھتے اس گناہ کے عادی نوجوانوں کو انتباہ دینے کی کوشش کی ہے کہ انسان کو اپنے کیے اعمال کا حساب دینا ہے۔ اور ہر انسان کو اس کے گناہ کی سزا دنیا میں مل جاتی ہے یا آخرت میں۔ اس بات سے میں خود بھی اکتفا کرتی ہوں۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ جو کام دین اسلام میں حرام قرار دیے ہیں انہیں کرنے سے اجتناب کریں تاکہ عذاب الہٰی سے محفوظ رہیں۔ورنہ ہمارا انجام بھی کہیں احمد کی طرح نہ ہو جائے۔
Mariyam Raheem, a budding wordsmith, yearns to paint her unique viewpoint on the canvas of words.
Social Icons
Author
Mariyam Raheem, a budding wordsmith, yearns to paint her unique viewpoint on the canvas of words.
1 thought on “Hisaab by Mariyam Raheem”
اِس مُختصر مگر موثر کہانی میں مُصنفہ نے ایک ایسی بُرائی کی نشاندہی کی ہے جو ہمارے مُعاشرے میں کافی پھیل چکی ہے- کہانی میں اس بُرائی کا شکار ایک نوجوان کا انجام بھی بہت اچھے سے بیان کیا ہے- اُردو بہت اچھی ہے -لکھتی رہیے گا-