Is mulk ko rakhna mere bachon sambhal kar By Badar ul Rija

Synopsis:

‎آزادی؟
‎کیا ہے یہ آزادی۔۔۔
‎سیلوں سے ملتی ہے آزادی
‎یا باجے بجانے کا نام ہے آزادی
‎کیا ہرے، سفید رنگ کے کپڑے زیبِ تن کرنا ہے آزادی؟
‎یا پھر جشن آزادی مبارک کا سٹیٹس لگا دینے سے محسوس ہوتی ہے آزادی
‎یہی ہے نا آزادی؟
‎کیوں کہ یہی سب تو کرتی ہیں آزاد قومیں!

Review:

اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کر از بدر الرجا

ریویو گل عاتکہ کی طرف سے

اس کہانی کو پڑھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے کیوں ہم اپنا مقصد بھول چکے ہیں ، کیا حال ہو گیا ہے پاکستان کا ۔ کیا کر رہے ہیں لوگ۔ پاکستان کے معماروں کو کیا تربیت مل رہی ہے۔واقعی ہر انسان کو مونا لیزا جیسا ہونا چاہیئے ۔اس جیسی سوچ رکھنی چاہیئے ۔ہم کس راہ پر چل نکلے ہیں آپنے بزرگوں کا خون رائیگاں جانے دے رہے ہیں۔ اس ملک جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا اس میں ایمانداری کا۔۔مجھے سچ کہنے دیجئے ۔اس ملک میں ایمانداری کا وجود مر چکا ہے ۔ہر انسان دوسرے کی جڑیں کاٹنے کی کوشش میں ۔اپنے ہم وطنوں کو تکلیف پہنچانے کا موقع جانے نہیں دیتے اور پھر یہ سب چیزیں مل کر پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔

اس تحریر کو جس شاندار انداز میں لکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے۔اس کہانی کو ایک کردار مونا کے گرد رکھا گیا۔ کاش ہر انسان کی سوچ مونا لیزا جیسی ہو جائے۔

رجا نے ہمیشہ کی طرح کہانی کو بہترین انداز میں بیان کیا۔ منظر نگاری بھی اعلیٰ تھی۔

اس تحریر جیسی مزید تحاریر پڑھنے کے ثبت کے ساتھ جڑے رہیئے

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/badar-ul-rija/" rel="tag">Badar ul Rija</a>

Badar ul Rija: A daring writer unearthing profound truths through her evocative and enlightening prose.

Social Icons
Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/badar-ul-rija/" rel="tag">Badar ul Rija</a>

Badar ul Rija: A daring writer unearthing profound truths through her evocative and enlightening prose.

Social Icons

2 thoughts on “Is mulk ko rakhna mere bachon sambhal kar By Badar ul Rija”

  1. (5/5)

    ایک بہت ہی بہترین تحریرہے جوہم سب کو ہی پڑھنی چاہیئے- اس میں مُصنفہ نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے ہمارے معاشرے کا بدنُما عکس دکھاکر کوشش کی ہے کہ ہم اپنے مُلک کے قیام کے اصل مقصد کے بارے میں سوچیں اور اس کے لیے اپنا کردار ادا کریں- کردار، منظر نگاری، اندازِ بیاں ہر لحاظ سے یہ ایک زبردست تحریر ہے- لھتی رہیے گا-

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top