Jamaal e Aswad By Fatima Noor

Synopsis:

اس کہانی سے آپ جانیں گے کہ ایک حافظ کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنا ہم عام انسان سمجھ لیتے ہیں۔ ایک عام انسان اپنے ساتھ ایک شیطان لے کر گھومتا ہے۔ مگر ایک حافظ کے ساتھ بر وقت ستر شیطان رہتے ہیں جو اسے اللہ سے دور کرنے اور گناہوں کے دلدل میں گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ دل کو چھو جانے والی کہانی ہے جسے میں نے قلم بند کیا ہے۔ اس کہانی میں خونی رشتوں کا خون سفید ہوتا نظر آئے گاآپ کو۔ کچھ کردار حسد اور جلن میں ہر حد پار کرتے نظر آئیں گے اور کچھ کردار دوستی کے اصل معنی سے روشناس کروائیں گے۔ مختصر یہ کہ عشق مجازی سے عشق حقیقی تک کا سفر آپ ان کرداروں کے ساتھ طے کریں گے۔

Review:

پلاٹ:
یہ کہانی ایک عام سی لڑکی کی ہے۔ اس معاشرے کی ایک عام سی لڑکی جو اپنی تمام کمزوریوں اور احساسِ کمتری سمیت بس جیتے رہنے کی کوشش کر رہی ہو۔ کہانی اسی ایک کردار کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کی بنت کو بہت میچور انداز میں سمبھالا گیا جو میرے لئے متاثر کن تھا۔
کردار:
ان چند صفحات میں کہانی کے مرکزی کردار “ماہ نور” میں آپ کہیں نا کہیں اپنا آپ دیکھیں گے۔ شروعات سے آخر تک جس طرح سے مصنفہ نے اس کردار کو بدلتے ہوئے دکھایا وہ انداز قابلِ داد تھا۔
نواردو:
اب آتے ہیں رائیٹنگ سٹائل پر جو کسی بھی کہانی کو بناتا یا بگاڑتا ہے۔ ماہ نور کا اپنے عکس کے ساتھ بات کرنا، اس کے “عکس” اور ماہ نور کا ایک بچپن سے چلتا ہوا ٹاکسک سا ریلیشن کہانی کی تھیم کے لحاض سے ایک زبردست آئیڈیا تھا۔ لکھنے کا انداز سادہ اور رواں تھا جو میرے لئے ایک پلس پوائنٹ ہے۔
مرکزی خیال:
احساسِ کمتری جیسے حساس موضوع پر بات کرنا ایک چیلنجنگ کام ہے۔ مصنفہ نے ایسے ہی ایک انسان کی نفسیات کو بہت عمدہ انداز میں کہانی کے ساتھ ساتھ سمجھایا۔ ایسے موضوعات پر مزید لکھتے رہنا میرے مطابق ضروری ہے۔
حتمی رائے:
جمالِ اسود ایک سادہ سی مگر حساس کہانی ہے۔ اس کو پڑھتے ہوئے آپ کو بہت سی باتوں کا نئے سرے سے ادراک ہو گا۔ ایسی کہانیاں آپ کا ذیادہ وقت نہیں لیتیں مگر بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتیں ہیں۔
اللہ مصنفہ کے قلم میں برکت دے!
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-noor/" rel="tag">Fatima Noor</a>

Fatima Noor, the literary luminary, paints emotions with words, creating profound tales that resonate deeply with the human spirit.

Social Icons
Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-noor/" rel="tag">Fatima Noor</a>

Fatima Noor, the literary luminary, paints emotions with words, creating profound tales that resonate deeply with the human spirit.

Social Icons

1 thought on “Jamaal e Aswad By Fatima Noor”

  1. (5/5)

    کہانی اور کرداروں کی بنت انتہائی خوبصورت اور عمدہ 💞💞💞تھی ۔اور سبق انتہائی پراثر انداز میں پیش کیا گیا ہے

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top