Jannat ki Sayr by Ammar Ahmed
Synopsis:
یہ تحریر کُچھ دوستوں کے ایک سفر کے بارے میں ہے۔ ایک انوکھا سفر جس میں یہ لوگ نہ صرف اپنی زندگی کے مقصد سے روشناس ہوتے ہیں بلکہ ساتھ ہی مذہب سے مُتعلق مُختلف عقائد و نظریات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ اِس کے علاوہ دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت اور دینِ اِسلام کی تبلیغ کی افادیت اور فضائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اُمید ہے کہ آپ بھی اِس سفر کا حِصہ بن کر اِس سے اِستفادہ حاصل کریں گے۔
Review:
کہانی ہے کچھ نوجوانوں کی جو اپنا ایمان تازہ کرنے گھر سے نکلے ہیں- اپنا اللّٰہ سے تعلق ٹھیک کرنے نکلے ہیں- کردار سب ہی اچھے تھے کیونکہ سب نے اپنے اور اللہ کے تعلق کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی- اللہ کے لئے وقت نکالا- سب سے اچھی بات کہ انہیں حقیقی رکھا گیا یعنی انہوں نے بھی شروع میں اس راستے پر نہ چلنے کے بہانے بناۓ جیسے عام زندگی میں لوگ کرتے ہیں- وہ بھی ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے- کہانی کی تھیم تو اللہ سے تعلق کی ہے لیکن لکھاری نے اس کے ساتھ ساتھ کافی چیزوں پر بات کی ہے- دینی مسائل جن کو ہم نظر انداز کر دیتے ہیں ان کو بھی کافی بہتر طریقے سے واضح کیا ہے- لکھاری نے طریقے سے لکھا یعنی کہیں بھی غیر ضروری ڈائیلاگز یا غیر ضروری تفصیل نہیں تھی- منظرکشی بھی واضح طور پر کی گئی ہے- مساجد کا بھی پورا نقشہ واضح کیا گیا ہے- اس کہانی نے واقع مجھے جنت کی سیر کرائی ہے- لکھاری نے بڑی ہی مہارت سے چھوٹی سی کہانی میں بہت گہری باتیں قارئین تک پہنچا دیں- اللہ ان کے قلم میں مزید طاقت دے- آمین-
A storyteller whoes imagination weave tales leave a lasting impact on those who read.
Social Icons
Author
A storyteller whoes imagination weave tales leave a lasting impact on those who read.
2 thoughts on “Jannat ki Sayr by Ammar Ahmed”
It was actually four stars for me, the story was actually very great and the effort here should be appreciated, but info dumping kaafi ziada thi, story narration matters and the writer needs to work on it. Best of luck
مصنف نے سب سے الگ موضوع سب سے الگ طریقے سے قارئین تک پہنچایا اور ساتھ ہی کی بدولت کافی کچھ جاننے کو ملا- اللّٰہ ان کی قلم میں برکت دے- آمین