Koh e Noor by Syeda

Synopsis:

عورت کی شخصی اہمیت کو ظاہر کرتی ہوئی تحریر۔۔عورت کے حقوق کی اہمیت جو کہ ایک بیش قیمتی ہیرے کے ذریعہ اجاگر کی گئی ہے۔۔۔

Review:

Review by Taj Mehmood

کوہ نور افسانہ بہت مختصر سی تحریر ہے۔

جس میں لکھاری کا پیغام بہت مبہم ہے۔ اس تحریر کو پڑھتے ہوئے قاری تھوڑا تذبذب کا شکار ہو جاتا ہے کہ کہانی کا اصل مقصد کیا ہے؟ وہ ہے جو وہ سوچ رہا ہے یا لکھاری نے کوئی اور بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

مجھے بھی بالکل یہی تردد ہے۔ کیا یہ کہانی عورت کو اس کی اہمیت سمجھانے کے لئے لکھی گئی تھی۔ یا ایک ایسی عورت کا نقشہ کھینچا گیا جو خود کو اہمیت کے حامل تو سمجھتی ہے لیکن اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور وہ اپنے لیے آواز بھی نہیں اٹھاتی۔ یا پھریہ ایک عورت کی کہانی ہے جو تحفظات کا شکار ہے۔ یا پھر میرے عقل کا کوئی مسئلہ ہے فالحال کہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ خیر۔

منظر نگاری نے مجھے بہت متاثر کیا ۔ لکھاری کے پاس ہر خاکے کے لئے الفاظ موجود تھے۔ کوہ نور کے متعلق درج معلومات بھی دلچسپ تھی۔ اور مکالمے بھی عمدہ تھے۔

مجموعی طور پر یہ کہانی اچھی ہے۔ لکھاری کے لئے کوئی فالحال تو کوئی تجویز نہیں ، کیونکہ ممکن ہے موضوع صرف مجھے مبہم لگا ہو ۔یہ تحریر ضرور پڑھیں اورلکھاری کورائے بھی دیں، رائے دیتے وقت مجھے ضرور مینشن کیجئے گا۔ جزاک اللہ۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/syeda/" rel="tag">Syeda</a>

Prevailing on a new journey of words Syeds, is adamant on weaving beautiful tales.

Social Icons

To Read More Afsana Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/syeda/" rel="tag">Syeda</a>

Prevailing on a new journey of words Syeds, is adamant on weaving beautiful tales.

Social Icons

1 thought on “Koh e Noor by Syeda”

  1. (5/5)

    یہ ایک بہت سادہ طریقے سے لکھی گئی نہایت عُمدہ تحریرہے- کہانی میں ایک عام شادی شُدہ گھریلو فرمانبردار بیوی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے سُسرال کی بے لوث خدمت کرتی ہے اور زبان پر شکایت کا کوئی حرف نہیں لاتی ہے بس اپنے شوہر سے اپنی خدمت کے عوض تعریف کی اُمید رکھتی ہے- منظرنگاری کمال کی ہے- اُردو بھی شاندار ہے-مُصنفہ نے بہت اچھا لکھا ہے- لکھتی رہیے گا-

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top