Ma Za Kasabat by Fatima Rasool
Synopsis:
ایک مخمصہ، ایک انہونی، ایک پہیلی۔ کہانی ہے پچھتاوے کی، کہانی ہے ناشکری کی۔ کہانی ہے ایک حساس شخص کی جسے ہر بدلاؤ محسوس ہوتا ہے۔ جو سمجھتا ہے بدلتے رویوں کو۔ کہانی ہے ایک قنوطی کی۔ تم نے سنا تو ہو گا کہ ناشکری نعمتیں کھا جاتی ہے، مگر کیا واقعی؟ تو زندہ ہونے پر شکر ادا نہ کیا جائے، تب کیا چھنتا ہے؟
Review:
ماذا کسبت(میں نے کیا کمایا ؟) ایک لڑکے کی کہانی ہے جس کے اندر کی دنیا اس قدر ویران ہے کہ اسے اپنے ہر طرف اداسی ہی نظر آتی ہے اور لوگوں کو؟ لوگوں کو تو وہ نظر ہی نہیں آتا۔ ایک احساس محرومی ہے جو اس کے اندر سرائیت کر گئی ہے۔ اکیلا ہونے کا، اکیلا کر دیا جانے کا ایک احساس ہے جو اس کے دل کو ہمیشہ خالی کر دیتا ہے۔ ایک چبھن کا احساس جو ناجانے ہم میں سے کتنوں نے محسوس کیا ہو گا؟اس کے احساس محرومی کو مصنفہ نے بہت اچھے انداز میں بیان کیا ہے۔ منظر کشی بھی خوب کی گئی ہے۔ کیا چاہے جانے کی خواہش غلط ہے؟ لیکن کیا کریں جب دنیا ہی آپ کے وجود کو ماننے سے انکاری ہو جائے۔ کہیں نہ کہیں اس کہانی میں آپ کو اپنی عکاسی بھی ملے گی۔ اس لیے ایک بار اسے ضرور پڑھیے گا۔لکھنے کا انداز بہت اچھا تھا۔ اللّه پاک مصنفہ کے قلم میں مزید برکتیں ڈالے۔ امین ثم امین یا رب العالمین۔
Meet Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.
Social Icons
Author
Meet Fatima Rasool: A fresh and fearless writer of dark tales, weaving enigmatic narratives that haunt the imagination.
1 thought on “Ma Za Kasabat by Fatima Rasool”
یہ ایک بہت مُشکل افسانہ ہے- مُصنفہ نے منظر نگاری شاندار کی ہے- وہ دیواروں اور پنکھے کا گفتگو کرنا اچھا لگا-کہانی میںایک بچے کے احساسِ کمتری کو دکھایا گیا ہے- اُردو بھی بت اچھی ہے-اختتام سمجھ نہیں آیا- لکھتی رہیےگا-