Orphic By Eman Shahid
Synopsis:
ایک لڑکی جس کی سوچ ایک قصر کے گرد بھٹکتی ہے۔
ایک سنہری چابی جو اپنے اندر کئی راز سمائے ہوئے ہے۔
ایک ایسا ماضی جو کرچی کرچی کر دے۔
ایک فریب جو آپ کے ذہن کو جکڑ لے۔
Review:
Review by Sadia Shehzad
ٹریگر وارننگز ہیں کیونکہ اس افسانے میں کچھ جگہوں پر ایسے سینز ہیں جو لوگوں کو ٹریگر کرسکتے ہیں۔ انہیں خوف میں مبتلا کرسکتے ہیں کیونکہ افسانہ ہارر ہے۔
پلاٹ بہت اچھا تھا۔ رائٹر نے بہت سوچ سمجھ کر لکھا ہے۔ ٹوئسٹ جو ہے اس کا وہ بہت غیر متوقع ہے۔ ایک لمحے کو قاری کو کچھ سمجھ ہی نہیں آتا کہ کہانی کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں ختم۔
کردار ایک ہی ہے۔ پوری کہانی اسی کردار کے گرد گھومتی ہے۔ حورین کے کردار کے گرد گھومتی کہانی جس میں کیا تھی حقیقت یہی افسانے کا مرکزی خیال بھی ہے۔
کہانی کچھ الگ سی ہے تو حقیقت کتنی ہے اور کتنی نہیں یہ قاری خود فیصلہ کرتا ہے۔ پڑھ کر اچھا لگا تھا۔ میں اپنی بات کروں تو کچھ جگہوں پر خوف محسوس ہوا تھا۔ ہر قاری کا الگ نظریہ ہوتا ہے وہ اورفک کو کس نظریے سے پڑھتا ہے۔
ہارر کیونکہ میرا یونرا نہیں ہے تو میں اس کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتی لیکن ایک تبصرہ نگار کی حیثیت سے مجھے اسے پڑھ کر کچھ مختلف اور نیا پڑھنے کا موقع ملا۔
رومانس کا اس تحریر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کہانی ہی صرف ایک کردار کی ہے، اس کے ساتھ کیا ہوا اس سب کی کہانی ہے، حقیقت اور سراب کے گرد گھومتی ایک کہانی ہے۔
حتمی رائے میری یہ ہے کہ بہت سی چیزیں ویسی نہیں ہوتیں جیسی نظر آتی ہیں۔ تصویر کا ہر رخ مختلف ہے
جاننے کے لیے پڑھیے کیا ہے حقیقت اور کیا ہے سراب اورفک ایمان شاہد کے قلم سے
Meet Eman Shahid: a blossoming writer whose words unfold like petals, crafting enchanting stories that resonate with the soul.
Social Icons
Author
Meet Eman Shahid: a blossoming writer whose words unfold like petals, crafting enchanting stories that resonate with the soul.
4 thoughts on “Orphic By Eman Shahid”
This was so goood! oh dear lord. Whole ride of emotions.
Your’s reaction is more than my expectations…. Shukrya
Mindblowing 💗
اس کہانی میں مُصنفہ نے منظرنگاری بہت شاندار کی ہے- بہترین اُردو کا استعمال کیاہے- پڑھتے وقت آپ بھی کردار کے ساتھ ڈر اور خوف محسوس کریں گے- اختتام کُچھ سمجھ میں نہیں آیا باقی لکھا بہت اچھا تھا- لکھتی رہیے گا-