Pehchaan by Mahek Ijaz

Synopsis:

یہ کہانی لکھنے کا اصل مقصدیہ ہے کہ آج کل ہر انسان انٹرنیٹ پر سکرولنگک کرنے میں گزار دیتا ہے جس سے زیادہ تر وقت برباد ہوتا ہے  وہ اپنے اوپر دھیان ہی نہیں دیتا اللہ نے  انسان کو جو ہنر ، صلاحیت سے نوازا ہے  وہ اس پر دھیان نہیں دیتا اس سے اللہ کے دیےہوئےہنر کی بے قدری ہوتی ہے ۔ میری یہ تحریر لکھنے کا مقصدان لوگوں کو بیدار کرنا ہے جو اپنا زیادہ تر وقت سکرولنگ میں گزار کر وقت ضائع کرتےہے ۔  کیا پتہ اس تحریر سے کوئی خود کی پہچان کر لے اور وہ ایک مقام تک پہنچ جائے۔

Review:

افسانہ لکھنا ایک پیچیدہ کام ہے، کچھ ہی صفحوں میں ایک کہانی بیان کرنا اور اسی پر اثر بنانا سنتا سادہ نہیں جتنا لگتا ہے، اور لکھاری نے پہچان میں یہ دونوں کام بخوبی کیے ہیں۔ مہر ایک عام لڑکی جو اپنا بیشتر وقت ضائع کر دیتی تھی، اس نے خود کو کیسے بدلہ اور ایک کامیاب اپنایہ، اس کامیاب ریویے نے اس کی زندگی بدل دی۔ کوئی شک نہیں کے یہ عادتیں ہی ہوتی ہیںدو ہماری زندگی کو پرسکون اور کامیاب کرتی ہیں۔ اس افسانے میں لکھاری نے یہی سبق بہت عمدہ انداز میں دیا ہے۔ اللہ قلم میں برکت دے آمین۔

Author picture

Mahek Ijaz is a gifted writer known for her insightful take on social issues through engaging stories.

Social Icons

Click here to Download

Author
Author picture

Mahek Ijaz is a gifted writer known for her insightful take on social issues through engaging stories.

Social Icons

2 thoughts on “Pehchaan by Mahek Ijaz”

  1. (5/5)

    اس کہانی میں مصنفہ نے آج کل کے ایک بہت اہم مئسلے پر روشنی ڈالی ہے- اکثر نوجوان لڑکے لڑکیاں انٹر کے بعد سمجھ نہیں پاتے ہیں کہ کیا کرنا ہے آگے پڑھنا ہے یا کام کرنا ہے-کہانی میں اردو بہت اچھی ہے- یہ ایک سادہ اور پراثر تحریر ہے- اختتام بہت اچھا لکھا ہے- لکھتی رہیے گا-

  2. (5/5)

    افسانے کی کہانی صرف پندرہ صفحات پر مشتمل تھی۔ لکھاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں اس کہانی کو بیان کیا ہے۔ یہ ہنر بہت ہی کم لکھاریوں کو آتا ہے کہ ایک بڑی بات کم الفاظ میں بیان کی جائے۔بلا شبہ یہ ہنر لکھاری مہک اعجاز کے پاس ہے۔
    لکھاری نے یہ کہانی دو بہنوں کے ذریعے ہم تک پہنچائی ہے۔ مہرو اور قمر۔
    مہر کا کردار زیادہ مرکزی تھا۔ جو چیز مجھے سب سے اچھی لگی وہ یہ ہے کہ لکھاری نے جو مسئلہ بیان کیا ہے ۔وہ تقریباً ہر گھر کی کہانی ہے۔ آج کل کے بچے میں اپنے آپ کو بھی ان میں شمار کروں گی۔ آج کل ہر گھر میں بچے موبائل کا استعمال ایسے کرتے ہیں جیسے انہیں کوئی اور کام نہ ہو ۔ حالانکہ اگر وہ کچھ دیر موبائل چھوڑ کر اپنے آپ کو پہچانیں تو یقیناً ہم اپنے ہنر کو پہچان سکتے ہیں۔ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے آپ کو فارغ وقت میں موبائل استعمال کرتے ہوئے ضائع نہ کریں بلکہ اپنے آپ پر غور کریں اور اپنے ہنر کو پہچانیں اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھیں اور مہرو کی طرح ایک کامیاب انسان بننے کی کوشش کریں تاکہ ہمارے والدین کو ہم پر فخر ہو۔
    اللّٰہ لکھاری کے قلم میں برکت ڈالے اور ثبت کو مزید کامیاب کرے۔

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top