Aqsa Farooq is a remarkably talented and perceptive author whose prose holds a distinctive power to enchant, motivate, and deeply connect with its audience. Her writing seamlessly combines eloquence and profound themes, crafting intricate stories that leave an enduring impact on both the intellect and emotions of the reader.
Pehla Qadam by Aqsa Farooq
Synopsis:
ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو اپنی اور اپنے جیسی بہت سی عورتوں کو پہلا قدم اٹھانے کی ہمت دیتی ہے۔
Review:
Review by Ommay Romman Ahmad
پہلا قدم از اقصیٰ فاروق ثبت کی ویبسائیٹ کے لیے لکھا گیا ایک ایسا افسانہ جس کا موضوع نہایت ہی اہم ہے۔ ہمارے معاشرے کی سب سے دردناک اور تلخ حقیقت جسے صدیوں سے آج تک کوئی مٹا نہیں پایا۔ بیٹیاں ہمیشہ بوجھ کیوں ہوتی ہیں؟ جہاں قدیم زمانوں میں صفت نسواں کو دفنا دیا جاتا تھا وہاں آج بھی اُنہیں چار دیواریوں میں طنز و تذلیل کے نشتر سے چھلنی کیوں کیا جاتا ہے؟ ہم اکثر کہتے ہیں کہ تعلیم پڑھے لکھے ہونے اور جاہل ہونے میں فرق بتلاتی ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔ اس زمانے میں آج بھی پڑھے لکھے جاہل پائے جاتے ہیں جیسے اس کہانی کا ایک کردار ۔ یہ افسانہ زینب اور ایسی کئی لڑکیوں کی ایسی کئی عورتوں کی داستان۔ہے جنہیں. اس جدید دور میں بھی تفریق کی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ بلاشبہ مصنفہ کے کرداروں کی پختگی بہترین تھی۔لکھنے انداز اور جملوں کی بنت بھی بہت اچھے سے کی گئی تھی۔ مناظر کی بات کی جائے تو منظر نگاری پر مصنفہ نے خاص توجہ تو نہیں دی،لیکن چونکہ یہ افسانہ ہے تو اس میں بہت سے مناظر کا مختصر ہونا واضح تھا البتہ زینب کے کردار کو مصنفہ نے جس ہمت کے ساتھ آگے بڑھ کر پہلا قدم اُٹھانے کی کوشش کی سیکھ کا پیغام ہم تک پہنچایا وہ قابل تعریف ہے۔ مرکزی خیال کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ یعنی عورت مضبوط ہے اگر وہ اپنے اختیارات اور چناؤ بہترین انداز میں کرلے۔ پہلا قدم مشکل سہی مگر کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ آخر میں یہی کہوں گی کہ مصنفہ کی کاوش قابل دید ہے۔اس افسانے کو ہر ایک شخص کو پڑھنا چاہیے۔ انسان کو انسان صرف تعلیم سے نہیں تہذیب اور تربیت سے پڑھالکھا کہلایا جاتا ہے۔وہ جو ہر ایک کی عزت کرے چاہے وہ کوئی عورت کیوں نہ ہو۔ اس سبق آموز حقیقت سے قریب تر افسانے کو پڑھنے کے لیے جڑے رہیے ثبت کے ساتھ۔
شکریہ۔
Aqsa Farooq
Aqsa Farooq is a remarkably talented and perceptive author whose prose holds a distinctive power to enchant, motivate, and deeply connect with its audience. Her writing seamlessly combines eloquence and profound themes, crafting intricate stories that leave an enduring impact on both the intellect and emotions of the reader.
Social Icons
To Read More Afsana Like This
Author