Radio by Nida Hosayn
Synopsis:
ایک فیکٹری۔
ایک خاکروب۔
اور ایک مردہ شہر۔
سانحۂ بھوپال دنیا کا سب سے عظیم سانحہ تھا۔ اگر ماضی میں قدم رکھو اور وہاں ہزاروں مرنے والوں میں ایک کو زندہ چھوڑ دو، تو اس کے ذہن میں کیا پاؤ گے؟
ایک حقیقی کربناک واقعے سے ماخوذ، ایک افسانوی داستان۔ کیا ہر انسان جو زندہ بچ جاتا ہے، واقعی زندگی چاہتا ہے؟
یا کیا وہ پل پل کاٹتا ہے، زندگی کی ڈور کو پھسلتے بےبسی سے دیکھتے، گھڑی کی سوئیوں کو چلتے سنتا ہوا، ساتھ صرف ایک ریڈیو اپنے سینے سے لگائے، کیونکہ گیت ہی تو ہیں، جو ہر زمانے میں عام ہیں۔
Review:
”ریڈیو“ . . . . . کہانی کا نام سنتے ہی نویں،دسویں کے اردو سبق کی یاد آتی ہے ناں۔؟
ریڈیو کہانی نہیں داستان ہے۔کہانیاں ختم ہو جاتی ہیں داستانیں رہ جاتی ہیں۔ہر کہانی کو داستان کا درجہ نہیں مل سکتا،کیونکہ ہر کہانی ”حقیقی“!نہیں ہوتی۔وہ کہانیاں جو انسانوں کا اصل دکھائیں،انکے سفید سیاہ کو چھپا کر انکا سرمئی دکھائیں۔وہ ہوتی ہے داستان۔ریڈیو ایک داستان ہے۔ہندوستان کے شہر بھوپال میں ہونے والے ایک عبرت ناک حادثے کی داستان۔
ندا حسین کے لکھنے کا انداز ہم سب کو معلوم ہے۔ڈھونڈنے سے بھی نہ ملنے والی املاہ کی اغلاط،جملہ بازی،لمبی چوڑی تمہید کو چھوڑ کر حقیقی اور موزوں الفاظ میں کہانی کو تراشنا مصنفہ کا فن ہے۔
جس طرح چند صفحات کے دوران ہی ایک حادثہ،تصور،جذبات اور انسانی فطرت کو دکھایا گیا ہے قابل تعریف ہے۔چند امراہ کی ذرا سی لالچ اور صدیوں کا نقصان . . . . انسانی جانوں کا،انکی نسلوں کا نقصان۔یہ بات سننے میں یونہی معمولی لگتی ہوگی،مگر کہانی کو پڑھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ اس ذرا سی لالچ نے کیا کیا برباد کر دیا۔
ریڈیو میرے لحاظ سے کہانی کا اہم کردار ہے۔اس کے علاوہ کہانی کے aesthetics بے مثال ہیں۔میں مزید لکھنا چاہتی ہوں،لیکن اب اگر آگے لکھا تو اسپوائلر ہوگا۔ریڈیو ایک آنکھیں کھولنے والی داستان ہے،اس کے علاوہ یہ آپ کو کئی سال پیچھے لے جا کر ماضی میں پٹخ دیتی ہے جہاں شاید آپ کے مزاج کو ایک بہتر تبدیلی ملے گی۔سو ریڈیو پڑھیں اور تبصرہ دیں۔
With an art of weaving a captivating web of stories, Nida Hosayn embarks on an odyssey, accompanied by her unique ideas and intellectual philosophy.
Social Icons
Author
With an art of weaving a captivating web of stories, Nida Hosayn embarks on an odyssey, accompanied by her unique ideas and intellectual philosophy.