Yandam by Laiba Meher
Synopsis:
وقت نکل جانے کے بعد صرف پچھتاوے رہ جاتے ہیں۔ وقت کی قدر نہ کی جائے تو وقت بھی آپ کی قدر نہیں کرتا۔
Review:
Review by Iqra Azhar
یہ کہانی بس ایک کردار کی ہے۔ مصنفہ نے بہت اچھا موضوع چنا ہے جس میں ہم سب کے لیے بہت ہی اچھا سبق ہے۔
جیسا کہ آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اس کے بےشمار فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں جن میں سے ایک اپنے گھر والوں کو اپنا وقت نہ دینا یے۔ جی ہاں! عارش، ایک نوجوان جوکہ اپنا تمام وقت اسی ٹیکنالوجی پر صرف کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کو کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ ساری عمر خود کو قصور وار ٹھہرانا اور خود کو مجرم کرار دینا، بس یہی کچھ رہ گیا اس کی زندگی میں۔
یہ ایک آنکھیں کھول دینے والی اور سبق آموز کہانی ہے۔ کیا ہمارے لیے ٹیکنالوجی اتنی ضروری ہے جو ہم اپنی فیملی کا دھیان بھی نہ رکھ سکیں؟ قیامت کے روز وقت کا بھی حساب ہونا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے اپنا وقت انہی کاموں میں صرف کریں جن سے اللہ راضی ہو۔
مصنفہ کو ان کی اس کاوش پر داد دینا چاہوں گی۔ بہت خوب۔اللہ آپ کے قلم میں مزید برکت ڈالے، آمین!
Laiba Meher is a gifted writer who sheds light on various aspects and events of life through her writings.
Social Icons
Author
Laiba Meher is a gifted writer who sheds light on various aspects and events of life through her writings.
1 thought on “Yandam by Laiba Meher”
اِس مُختصر سی کہانی میں مُصنفہ نے بہت اہم مئسلہ بیان کیا ہے- آج کل ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا کی وجہ سےہم اپنے اردگرد کے لوگوں سے کٹ گئے ہیں- ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی ہم اپنے والدین اور بہن بھائیوں کےساتھ وقت نہیں گُزارتے اور پھر جب یہ رشتے جوکہ اللہ کی نعمت ہیں وہ ہم سے لے لی جاتی ہیں توکیسے ہم افسوس کرتے ہیں- لکھنے کا انداز بہت اچھا ہے- اُردو بھی شاندار ہے- لکھتی رہیے گا-