Zuban e Goya by Altaf Hussain Hali
Synopsis:
“Hum Razm” emerges as a novel initiative on Sebt, cherishing the distinctive and invaluable collection of classic Urdu literary work crafted by esteemed authors who adorn the crown of Urdu literature like precious gems.
Review:
مولانا الطاف حسین حالی آپ کے نام سے کون واقف نہیں؟ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ تعلمی سفر کے ان چار سالوں میں ہم بڑی مجبوری سے ان کی تحاریر پڑھ کر رٹے مار کر نمبر تو لے لیتے ہیں، لیکن ہم قاریئین کی حیثیت سے ان کا لکھا پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے اب اس میں غلطی کس کی ہے یہ بحث فضول ہے بہتر ہے کہ ہم اس غلطی کو جلد سدھار لیں۔ میں نے آج پہلی بار طالب علمی کی عینک اتار کر مولانا الطاف حسین حالی کی کوئی تحریر پڑھی ہے اور یقین جانے آپ اس لطف کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے جو مجھے اس چھوٹے سے مضمون کو پڑھتے ہوئے آیا۔ ایسے بے ساختہ جملے مجھے لگ رہا تھا میری زبان پر مکھن ہے ایک کہ بعد ایک لفظ با آسانی سمجھ آرہا تھا پڑھا جا رہا تھا، اتنی فصاحت و بلاغت کے باوجود تحریر عام فہم تھی یہ میرے لیے ایک بلکل نیا تجربہ تھا۔ تو یہ مضمون کچھ یوں تھا کہ مصنف اپنی زبان سے مخاطب تھے۔ انھوں نے وہ سب اس سے کہہ دیا جو وہ سننے کی حقدار تھی۔ الفاظ جانے پہچانے تھے مگر اتنے شاندار تھے کہ کیا بتاؤں۔ صرف دو الفاظ حنظل اور ایلچی مجھے سمجھ نہ آئے ایلچی جانا پہچانا تھا مگر مجھے معنی بھول گیا تھا جس کے معنی قاصد کے ہیں۔ اور حنظل خربوزے کی شکل کا ایک پھل۔ یہ لیں اب فوراً سے اس تحریر کو پڑھ لیں پانچ منٹ بھی نہیں لگیں گے اور آپ اس کے اثر سے گھنٹوں باہر نہ نکل پائیں گے۔ حالی واقعی اعلیٰ پائے کے مصنف ہیں۔
Altaf Hussain Hali was a prominent Urdu poet, biographer, and scholar of the 19th century in British India. His literary contributions, particularly his seminal work "Musaddas-e-Hali," established him as a key figure in Urdu literature and cultural revival during the colonial era.
Social Icons
Author
Altaf Hussain Hali was a prominent Urdu poet, biographer, and scholar of the 19th century in British India. His literary contributions, particularly his seminal work "Musaddas-e-Hali," established him as a key figure in Urdu literature and cultural revival during the colonial era.