Aab e Masmoom by Ommay Romman Ahmad
Synopsis:
اچھے اور برے حالات ہر ایک کی زندگی کا حصہ بنتے ہیں لیکن۔۔۔صحیح اور غلط کا انتخاب کرنے کا اختیار خود انسانوں کے پاس موجود ہوتا ہے۔
چوائس آف ڈسیشن۔۔۔
ایک آخری فیصلہ۔
کئی کردار
کئی نگاہیں۔
اور کون ہے اس سب میں آخری نشانہ؟
گناہ زہر ہے یا زہریلا گناہ؟
حقیقت کیا ہے اور کیا فریب؟
ہر ایک کی کہانی سچی مگر حق پر ہے کون جاننے کو پڑھیں آبِ مسموم صرف اور صرف ثبت پر۔
Review:
Aab e masoom review by Gul Aatikah
آب مسوم از قلم ام رومان احمد۔۔
یہ ثبت کی بہترین تبصرہ نگار ام رومان کا شاہکار ہے
اللہ کیا پڑھا ہے میں نے۔۔مطلب میں بے یقین ہوں۔اتنا اعلیٰ لکھا تھا۔
یہ ایک نشست میں پڑھی جانے والی چھوٹی سی کہانی برازیل کی ہے۔۔ ایک سائنسی یونرا پر تھی۔۔ ایک سنسنی خیز شاہکار۔۔۔
بہت اعلیٰ کوشش تھی۔
اس قسم کی اردو تحاریر لکھنا انتہائی مشکل کام ہے مصنفہ نے بہترین انداز میں لکھنے کی کوشش کی۔۔ منظر نگاری۔۔ بہت اعلیٰ تھی۔۔ اور اگر بات کی جائے۔۔ کرداروں کی تو کس طرح سے ان کو منظرمیں ڈھالا گیا تھا ۔۔ مطلب ثبت کے پاس بہت اعلیٰ دماغ ہیں۔۔ماشاءاللہ۔۔
مرکزی کردار رفائیل تھا۔ایک برازیلی مسلمان۔۔۔ سیاہ بھی اور سفید بھی۔۔ انتقام کی آگ میں دہکتا انسان۔۔۔۔ اپنے گناہوں میں بے چین بے کل انسان۔۔ ایک مسلمان پر سکون رہتا ہےجب اس سے کوئی گناہ سر زد ہ نہ ہو مگر جب وہ گنا ہ کرتا ہے تواس کا ضمیر اس کو ضرور جھنجھوڑا ہے۔۔
ایز بیلا کی بات جائے تو وہ کردار مجھے ایک مضبوط عورت کے طور پر بے حد پسند آیا۔۔ مطلب اتنی اسمارٹ۔۔ مجھے ایسی ہی عورتیں پسند ہیں نا کہ ہر و رونے دھونے والی۔
اور بات کی جائے انداز بیاں کی تو سادہ تھا۔۔ پچیدہ ہر گز نہیں تھا کہ انسان پڑھتے ہوئے پہیلیاں ہی سلجھاتا رہے۔۔۔شروع میں سمجھ نہیں آئے گی مگر کہانی جیسے جیسے قدم آگے بڑھائے گی آپ کو بہت لطف آنے لگے گا۔۔ مگر شرط یہ ہے کہ آپ تحریر کے ساتھ یکسوئی سے جڑے رہیں۔۔
میری حتمی رائے ہے کہ برازیل کے ان سرمئی کرداروں۔۔۔ ایتھن، رفائیل اور ایز بیلا سے ملنے کے لیے اس تحریر کو ضرور پڑھیے اور آب مسموم پر تبصرہ کر کے مصنفہ کو داد دیں۔۔ اس قسم کی تحاریر لکھنا ہر گز آسان نہیں۔اللہ ہمیں صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو
آمین
a gifted writer,versatile wordsmith - who proficiently express her feelings into the threads of words enchanting readers with her boundless creativity.
Social Icons
Complete
Novelette:
Author
a gifted writer,versatile wordsmith - who proficiently express her feelings into the threads of words enchanting readers with her boundless creativity.