Aakhri Mulaqat by Noor e Qalb

Synopsis:

محافظ یہ ڈیزرو کرتے ہیں کہ ان پر کرش رکھا جائے ۔۔۔

انہیں دروازے کی اوٹ سے دیکھا جائے۔۔۔

انہیں کہیں بھی دیکھتے ہی سلیوٹ کیا جائے۔۔۔۔

ان کی عزت کی جائے۔۔۔

انہیں دل کی اونچی مسند پر جگہ دی جائے۔۔۔

Review:

افسانہ “آخری ملاقات” ایک ایسی کہانی ہے جو مجھ جیسے اور آپ اب جیسے بہت سے لوگوں کے ضمیر جگانے کیلئے لکھی گئی ہے۔ ایک ایسی کہانی جس کو پڑھ کر آپ کو شاید آپکو احساس ہو کہ ایک فوجی کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ ہم سب فوجیوں کے خلاف بولنے سے پہلے کبھی بھی ان شہداء کی قربانیوں کو یاد نہیں کرتے جن کے ماں باپ اور بیوی بچے اکیلے رہ جاتے ہیں۔
کہانی کے کرداروں کی اگر میں بات کروں تو اس میں صرف دو ہی کردار ہیں۔ ایک بہن اور ایک بھائی کی کہانی۔ وہ بھائی جس نے اس ملک کی خاطر قربانی دی، اس ملک کے باشندوں کی خاطر۔ ایک بہن جو اپنے بھائی کو یاد کر رہی ہے ، لوگوں کی تلخ باتوں کو سن سن کر تھوڑی تلخ ہوگئی ہے لیکن وہ جو بھی کہہ رہی ہے وہ صرف سچ ہے۔
پورے افسانے میں آپکو بس ایک ہی چیز کے گرد کہانی گھومتی نظر آئے گی اور وہ ہے ایک بہن کا بھائی جو اس ملک کی خاطر من و مٹی تلے جا سویا ہے۔ کہانی میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے جن کیلئے یہ قربانیاں کچھ معنی نہیں رکھتی۔
کہانی کا مرکزی خیال یہی ہے کہ ہمیں اپنے ان جوان سپوتوں کی قربانیوں کو ایسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اگر وہ اس ملک کی خاطر مر سکتے ہیں تو ہم پر انکی عزت فرض ہے اور ہم پر فرض ہے کہ ہم بھی اس ملک کیلئے جہاں تک ممکن ہو سکے کوشش کریں۔ یہ ملک ہم سب کا ہے ، قربانیاں بھی ہم سب کو دینی چاہیے۔
آخر میں بات کرتے ہیں مصنفہ کے لکھنے کے انداز کے بارے میں۔ اگر دیکھا جائے تو چونکہ کہانی کچھ ایسے ہے جیسے ہم اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہیں تو اس حساب سے لکھنے کا انداز نہایت خوبصورت ہے۔ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ایک کردار وہ سب کچھ بیان کر رہا ہے جو ماضی میں ہو چکا ہے جسکی وجہ سے لکھنے کا انداز رواں لگتا ہے جیسے کہانی میں ایک جگہ لکھا ہے
“تمہارا وہ مسکراتا چہرہ نہیں بھولتا جب تم آنکھیں موندے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں خاموش لیٹے تھے”
اس ایک سطر سے کہانی کا اندازِ بیاں آپ کو واضح ہو جاتا ہے اور اس ایک سطر میں بہت درد چھپا ہے۔ مصنفہ نے لوگوں میں ایسے جوانوں کی محبت کو بیدار کرنے کی ایک کوشش کی ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہوئی ہیں۔
مزید جاننے کیلئے پڑھیے “آخری ملاقات” از قلم “اسوہ نور” صرف اور صرف ثبت پر۔
جزاک اللہ!
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/noor-e-qalb/" rel="tag">Noor e Qalb</a>

Noor e Qalb is a talented writer whose work shines brightly in the literary world. Their words possess a unique ability to illuminate the depths of the human heart and mind, drawing readers into a world of emotion and contemplation.

Social Icons

Complete

Novelette:

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/noor-e-qalb/" rel="tag">Noor e Qalb</a>

Noor e Qalb is a talented writer whose work shines brightly in the literary world. Their words possess a unique ability to illuminate the depths of the human heart and mind, drawing readers into a world of emotion and contemplation.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top