Akhri Shikaar by Marwah Khan
Synopsis:
جو ظلم سہو گے تم
اس کی ابتدا ہوں میں
جو خوف محسوس کرو گے تم
اس کی انتہا ہوں میں
موت کی ہچکی لینے سے قبل
سماعت کے صلب ہونے سے قبل
آنکھوں کی حرکت تھمنے سے قبل
جسم کے شل ہونے سے قبل
جو آخری منظر دیکھو گے تم
وہ منظر ہوں میں
کیونکہ میرا شکار ہو تم
اور
تمہارا شکاری ہوں میں
Review:
آج تک بہت سے کرائم ناولز پڑھے ہیں مگر اس ناولٹ نے مجھے تحیر کی گہرائیوں میں جھونک دیا- کئی ایسے منظر آئے جہاں میری آنکھیں کھلی رہ گئیں-
کہانی آخری شکاری ایک نفسیاتی سیرئل کلر کی آپ بیتی ہے جس میں وہ اپنی وارداتوں کی تفصیل سے آگاہ کررہی ہے-
محض تفصیل نہیں- صدماتی تفصیل-
اس سے زیادہ ساخت اور کردار کے بارے میں نہیں لکھوں گی ورنہ آپ کو پڑھتے ہوئے مزہ نہیں آئے گا-
لکھنے کا انداز رواں اور قابل تعریف تھا- ہوں محسوس ہوا جیسے آپ ایک اصل سیرئل کلر کا انٹرویو پڑھ رہے ہوں-
جملوں کی بنت خوب تھی- کہانی سے کیا سبق ملتا تھا؟سیرئل کلر کا آخری شکار کون تھا؟ یہ آپ خود پڑھ کر جانیں-
Marwah khan,a writer at SEBTPK with her captivating narratives explores the depths of the human psyche with suspenseful twists.