Kalay Dil by Hifza Akbar

Synopsis:

اس کہانی سے آپ جانیں گے کہ ایک حافظ کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنا ہم عام انسان سمجھ لیتے ہیں۔ ایک عام انسان اپنے ساتھ ایک شیطان لے کر گھومتا ہے۔ مگر ایک حافظ کے ساتھ at a time ستر شیطان رہتے ہیں جو اسے اللّه سے دور کرنے اور گناہوں  کی دلدل میں گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ دل کو چھو جانے والی کہانی ہے جسے میں نے قلم بند کیا ہے۔ اس کہانی میں  خونی رشتوں کا خون سفید ہوتا نظر آئے گاآپ کو، کچھ کردار حسد اور جلن میں ہر حد پار کرتے نظر آئیں گے اور کچھ کردار دوستی کے اصل معنی سے روشناس کروائیں گے۔ مختصر یہ کہ عشق مجازی سے عشق حقیقی تک کا سفر آپ ان کرداروں کے ساتھ طے کریں گے۔

Review:

کالے دل یہ ناول حفصہ اکبر کی طرف سے شاہکار ہے جس میں حفاظ کرام کی عظمت بیان کی گئی ہے۔
پلاٹ بہتر تھالیکن کوشش سے مزید بہتر ہو سکتا ہے اور اگر حفصہ صاحبہ اپنا مطالعہ وسیع کریں تو۔ ہے بہتر لکھ سکتی ہیں۔
لکھنے کا انداز اچھا تھا۔ تھوڑا سا حال پھر تھوڑا سا ماضی۔اس طرح سے کہا نی اچھی سمجھ آرہی تھی۔
اس ناول میں جو نقطہ تھا وہ قرآن کی عظمت تھی۔ کتنا بڑا درجہ ہوتا ہے حفاظ کا اور احترام کا مقام واللہ میں جانتی ہوں کیونکہ میں نے خود بھی اس کتاب کو سینے میں محفوظ کر رکھا ہے ۔الحمداللہ۔
اس ناول کا کردار نعمان ہے جو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی خوبیوں کا بھی مالک ہےاور ایک بہترین لیڈ کردار ہے۔
قرآن وہ کتاب ہے جس کو محبت کی نگاہ سے دیکھنا بھی ثواب ، چھونا ، چومنا بھی ثواب۔ روز میزان قرآن مجسم شکل میں انسان کی گواہی دیے گا۔
اور واللہ کیا عالم ہو گا جب اللہ کہے گا حفاظ کوکہ قرآن پڑھتا جا اور جنت کی منزلیں طے کرتا جا۔ جہاں والناس ہو گا وہ تیرا مقام ہو گا۔آج کل الا ماشاء اللہ لوگوں نے قرآن حفظ کرنا تو دور ایسے بھی پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔
روایت ہے کہ ایک دور ایسا آئے گا جس میں دین کو لے کر چلنا ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں دہکتے انگارے پکڑنا تو دیکھیں نا وہ دور آ گیا نا ۔ ہم دین سے دور ہو گئے نا۔ یہودی اپنی ناپاک سازشوں میں ہو گئے نا کامیاب۔۔ اللہ۔
اس ناول میں دوسرا نقطہ نفرت کا تھا۔ بغض اور حسد کا تھااور نبی کریم نے فرمایا
“حسد اعمال کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے”
تھوڑی سی زندگی کے کر آئے ہیں اعمال نامے کو داغدار نہیں کرنا کہ کل اللہ کہے گا
“سلام قول من الرب رحیم۔ وامتاز الیوم ایھا المجرمون َ”
(سلام ہو میرے نیک بندوں اپنے رب رحیم کی طرف سےاور دور ہو جاؤ اے مجرمو میرے نیک بندوں سے۔)
اس آیت کو بتانے کا مقصد تھا کہ خود کو ان لوگوں میں  شامل کرنے کی کوشش کیجئے جن پر اللہ سلام کہے گا نہ کہ ان میں جن پر اس کا عتاب ہو۔
اور حسد تو ایسا گناہ جو بہت سے ناجائز کام کرواتا ہے۔اور اعمال کی فہرست میں گناہ بڑھاتا ہے۔خدارا اپنے اعمال بچائیے۔
المختصر خود کو مطیع اللہ(اللہ کا فرمانبردار) بنا لیں۔
 آپ کا لکھنے کا انداز اچھا ہے تھوڑی سے کوشش سے اور اچھا ہو سکتا ہے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels across diverse genres, ranging from timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction. What sets Sebt apart is our unwavering commitment to adding value to writers’ work. We aspire to be more than just a platform; we aim to be a nurturing ground for aspiring writers, assisting them in their journey to become “Sakhunwar” (masters of their craft). Sebt is dedicated to supporting and amplifying the voices of talented Urdu writers, providing a platform where their creations shine. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hifza-akbar/" rel="tag">Hifza Akbar</a>

Hifza Akbar: A wordsmith on a journey of imagination, crafting enchanting stories that linger in the soul.

Social Icons

Episodic

Novel:

Episode 1

Episode 2

Episode 3

Episode 4

Episode 5

Episode 6

Episode 7

Episode 8

Episode 9

Episode 10

Episode 11&12

Episode 13

Episode 14

Episode 15

Episode 16

Episode 17

Episode 18

To Read More Novels Like This

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu NovelAfsanahNovelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/hifza-akbar/" rel="tag">Hifza Akbar</a>

Hifza Akbar: A wordsmith on a journey of imagination, crafting enchanting stories that linger in the soul.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top