Kamra Number Bees by Zain Ali

Synopsis:

پراسرار جنگل سے ابھرتی ہیں کئی کہانیاں۔

کچھ بند کمروں سے ملتے ہیں کئی راز۔

کمرہ نمبر بیس ایسی ہی ایک پہیلی،

ایسے ہی ایک راز کی کہانی ہے۔

کہانی جو اشعر کے دماغ سے کھیلتی ہے۔

جنگل اور اس ہوٹل کے کمرہ نمبر بیس کی کہانی۔

Review:

یہ ایک ناولٹ ہے۔ اس کا صنف ہارر ہے۔ زین علی کو میں پہلے بھی پڑھ چکا ہوں۔ ان کی تحاریر میں مافوق الطبیعت ، جاسوسی اور ہاررصنف شامل ہیں۔ چونکہ آج کے دور میں یہ اصناف بہت کم پڑھنے کو ملتے ہیں، سو ان کو پڑھنا ہمیشہ میرے لئے باعث مسرت ہوتا ہے۔ مجھے خوب مزہ آتا ہے پڑھتے ہوئے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ وہ کہانیاں جن کا اختتام مبہم ہو مجھے وہ بہت پسند آتی ہیں۔ اسی طرزکا اختتام اس ناولٹ کا بھی تھا۔ جو کہ مجھے کافی پسند آیا۔ پلاٹ کی بات کریں تو اس صنف کی تحریر کے لئے جو جگہ منتخب کی گئی وہ موزون تھی۔ رات کا وقت اور جنگل۔ یہ خود کی ایک پراسرار فسوں قائم کرلیتے ہیں۔ پھر ایک ایسی جگہ جو کہ کردار کو نظر آئے لیکن یہ مبہم ہو کہ وہ اصل میں جگہ ہے بھی کہ نہیں، یہ نہج تجسس سے بھرا ہوا تھا۔ مجھے اس کے متعلق ایک حقیقی قصہ بھی یاد آ رہا ہے لیکن پھر کبھی! چونکہ ناولٹ انتہائی مختصر تھا تو کردار اور موضوع پہ زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔ کردار میں گہرائی کی ضرورت تو خیر نہیں تھی لیکن پس منظر ایک اچھا تاثر دے سکتا تھا۔ موضوع کی بات کریں تو یہ اس نقطے کی جناب اشارہ ہے کہ دنیا پراسرار ہے۔ یہ اتنی سیدھی سادھی نہیں ہے جتنی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے کئی پہلو ہے۔ کئی چیزیں پوشیدہ ہیں۔ اور یہ بھی کہ انسان اور جانوروں کے علاوہ بھی مخلوقات اس دنیا میں قیام پذیر ہیں۔ اب آتے ہیں لکھائی طرف۔ لکھائی پسند آئی مجھے۔ یعنی پختگی کافی حد تک واضح تھی۔ تفاصیل ایک نقشہ ضرور پیش کرتی تھیں کہ ذہن کے پردے پہ تصویر واضح بن سکے۔ ایک نو لکھاری ہونے کے ناطے داد ضرور دوں گا۔ البتہ تشبہات اور محاوروں کے استعمال کی ضرورت تھی۔ یہ صرف اس لکھاری کے لئے نہیں ہے بلکہ مجھ سمیت یہ ہر ایک کے لئے ہے کہ ہمیں اپنی تحاریر میں ان چیزوں کا داخل کرنا ہوگا تبھی ان میں بھکرے ہوئے پرکشش رنگ نظر آئیں گے۔ لکھاری زین علی کے لیے بھرپور دعائیں۔ اللہ تعالی ان کے قلم برکت عطا فرمائے ۔ آمین!

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/zain-ali/" rel="tag">Zain Ali</a>

Zain Ali enters the realm of stories with a burning desire to infuse them with enchantment.

Social Icons

Complete

Novelette:

To Read More Novelette Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/zain-ali/" rel="tag">Zain Ali</a>

Zain Ali enters the realm of stories with a burning desire to infuse them with enchantment.

Social Icons

4 thoughts on “Kamra Number Bees by Zain Ali”

  1. (4/5)

    یہ ایک مزے کی کہانی تھی، چھوٹی سی، پراسرار سی۔۔ اس کہانی میں مصنف نے مافوق الفطرت چیزوں کا ذکر کیا ہے، مگر مجھے تو یہ
    Psychological thriller
    لگا، سوچیں جسے ہم بھوت یا جن سمجھتے آئے وہ اصل میں ایک سراب ہو۔
    ایک نظر کا دھوکہ۔
    اینڈنگ واقعی مبہم تھی، اور اسی لیے یہ بات راز ہی رہی کہ وہاں واقعی کچھ تھا یا سب ایک سراب تھا۔
    لکھنے کا انداز اچھا تھا۔

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top