Khandaan by Taj Mehmood

Synopsis:

خاندان سب کچھ ہے۔ ‎خاندان تمہارے ساتھ نہیں کھڑا تو تم صفر ہو! ‎گویاتم وجود ہی نہیں رکھتے! ‎کچھ بھی نہیں ہو تم اگر تمہارا خاندان تمہارے پیچھے نہیں کھڑا۔ ‎وہ تمہارے ہاتھ ہیں، ‎تمہارے بازو ہیں،اور تمہاری ٹانگیں ہیں۔ ‎ضرورت پڑنے پر خاندان تمہاری حفاظت کرے گا ‎تم بھی ضرورت پڑنے پر خاندان کی حفاظت کروگے۔ ‎خاندان سب کچھ ہے! ‎خاندان تمہارے ساتھ نہیں کھڑا تو تم صفر ہو! ‎گویا تم موجود ہی نہیں ہو۔ ‎(ترکش سیریز cukur سے اقتباس )

Review:

Review by Ommay Romman Ahmad

خاندان تاج محمود کے قلم سے لکھا جانے والا پہلا سلسلہ وار ناول اپنے آپ میں ایک بہترین آغاز ثابت ہوا ہے۔

تاج محمود بلاشبہ ایک ایسے نوجوان مصنف ہیں جن کے رائٹنگ کرئیر کا آغاز بہت زبردست رہا ہے۔

سلسلہ وار ناول خاندان جیسا کہ اپنے نام سے ہی کہانی کے مرکزی خیال کوظاہر کررہا ہے۔ یہ کہانی کچھ خاندان اوراُن کی پیچیدہ زندگیوں پر مبنی ایک ایسی تحریر ہے جس میں آپ بہت سے نئے رنگ و روپ سے آشنا ہوں گے۔ عموماً خاندانوں کی سازشوں پر لکھی تحریں ہی شائع ہوتی نظر آتی ہیں مگر اس بار موضوع ایک نئے رُخ پر لکھا گیا ہے۔ مرڈر مسٹری اور ٹریجیڈی جیسے یونرا کا اس پہلی قسط سے آغاز ہوتا نظر آرہا ہے۔ پلاٹ بلاشبہ دلچسپ انداز میں لکھا گیا ہے۔ کرداروں کی بات کی جائے تو تاج محمود کی یہ کوشش قابل تعریف ہے کہ انہوں نے اپنی کہانی کے ہر ایک کردار کو مکمل وقت دینے کی کوشش کی ہے۔ہر کردار کی اپنی ایک کہانی ہے جس کی تہیں یقیناً آنے والی قسطوں میں وقت کے ساتھ کھلتی چلی جائیں گی۔

کرداروں کی بناوٹ بھی تاج کے بہترین آغاز کی دلیل ہے۔ مصنف کے لکھنے کے انداز کی بات کی جائے تو یہ کہنا ہرگز غلط نہ ہوگا کہ جملوں کی بنت نہایت ہی خوبصورت تھی۔جس طرح سے ہر ایک جملے کو خوب تر انداز میں تراشا گیا ہے کہیں پر بھی ربط ٹوٹتا محسوس نہیں ہوتا۔منظر نگاری اس قدر دلجمعی کے ساتھ کی گئی ہے کہ قاری پڑھتے ہوئے اپنے آپ کو کہانی کے اندر جیتا ہوا محسوس کرنے لگتا ہے۔کہانی لکھنے کا انداز بلاشبہ سادہ مگر سحرکن ہے۔ جس طرح سے کرداروں کے مناظر کے اختتام کو اُن کی گفتگو کو اور ہر منظر کی تفصیل کو قلمبند کیا گیا ہے وہ قابل دید ہے۔ یوں تو کہانی میں موجود کئی باتیں حقیقت پر مشتمل ہیں مگر چونکہ معاشرہ بہت سی جائز حقیقتوں کو فراموش کیے اب عجب بھرم میں جینے لگا ہے تو اس کہانی کے خوبصورت اور دردناک ہر پہلو کا ایک اپنا ہی تاثر دکھائی دیتا ہے۔ نیز کہانی کا پلاٹ ہو یا جملوں کی بنت،منظر نگاری ہو یا رموز و اقاف کا خیال مصنف نے بہرحال پوری محنت کی ہے کہ سب کچھ بہترین انداز میں قاری تک پہنچے۔

البتہ چونکہ ایک تبصرہ نگار کی ذمہ داری ہے کہ لکھاری کی بہتری کے لیے ضرورت پڑھنے پر تنقید برائے اصلاح کا بلاجھجھک اظہار کرے ،اُن تک سچائی پر مبنی تجزیہ پہنچایا جائے تو میری مصنف سے گزارش ہے کہ جو چند ایک بہت ہی باریک سی ٹائپنگ ایرر کی غلطیاں درمیان میں رہ گئی تھیں،اگلی قسط سے اُن کا بھی دیہان رکھا جائے۔ جہاں مصنف نے آغاز اس قدر محنت سے کیا ہو وہاں زرا سی غلطی بھی تحریر کی خوبصورتی پر داغ بن جاتی ہے۔

کیونکہ یہ سلسلہ وار ناول کی پہلی قسط تھی تو کہانی کے پلاٹ کو لے کر میں نے زیادہ کچھ بات نہیں کی،ابھی آپ سب سے بس یہی کہوں گی کہ تاج محمود کے قلم سے لکھی گئی اب تک کی ہر تحریر نے دلوں کو چھوا ہے،اور خاندان کی پہلی قسط بھی قابل تعریف ہے تو آپ کو بھی اس ناول کو ضرور پڑھنا چاہیے۔

مصنف کے لکھنے کے ساتھ آپ بھی پڑھنے کا آغاز کر لیجیے۔ کم از کم چار سے چھ اقساط پڑھنے تک انسان کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتا۔

آپ بھی خاندان کے اس سفر پر ہمارے ساتھ رہیے۔ خاندان ناول آپ پڑھ سکتے ہیں صرف اور صرف ثبت پر تو جڑے رہیے ثبت کے ساتھ۔

شکریہ۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/taj-mehmood/" rel="tag">Taj Mehmood</a>

Taj Mehmood, is on a mission to breathe life back into the timeless, fundamental ideas that have faded away within the annals of history through his literary endeavors.

Social Icons

Episodic

Novel:

Episode 1

Episode 2

Episode 3

Episode 4

To Read More Novels Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/taj-mehmood/" rel="tag">Taj Mehmood</a>

Taj Mehmood, is on a mission to breathe life back into the timeless, fundamental ideas that have faded away within the annals of history through his literary endeavors.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top