Makafat Isi Ka Nam He by Zainab Nisar Bhatti
Synopsis:
باغ میں لیمپ پوسٹ کے نیچے
ایک جھاڑی کے پتوں میں پیوست
ایک جالہ ہے، سیمگوں، زر باف
کسی مکڑے کی زیرکی کا فسوں
اہلیت، اختراع، استادی
!اور مہارت کا پُر کشِش چکمہ
رات کو لیمپ پوسٹ کے نیچے
اک ضیافت کا خوان سجتا ہے
مگر تیز ہوا کے سائے میں
وہ دم بخود بکھر سا جاتا ہے
سرگزشت ہے مکڑی کی مثل کی
ہاتھ سے بنائے گھروں کو جو
اپنا آخری گھر سمجھتے ہیں
رب کی ڈھیل جب شدت پکڑتی ہے
سب کا سب ختم ہو جاتا ہے
مکافات بھی نام ہے کسی شے کا
جو بھرے ہاتھ خالی کر جاتا ہے۔
Review:
سب سے پہلے تو میں اس ناولٹ کی لکھاری زینب نثار کو اتنا اچھے موضوع پر لکھنے کیلئے داد دینا چاہوں گی۔
یہ کہانی بیشک ایک فرضی کہانی ہے لیکن اس سے جو سبق ملتا ہے وہ ہماری اصل زندگی کیلئے نہایت اہم ہے۔ کہانی کے عنوان سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں بات کیا کی گئی ہے۔
یہ کہانی اصل میں ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جس نے اپنی پوری زندگی حرام کا لقمہ کھایا ، غریب کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھایا۔ یہ جاننے کے باوجود کہ مکافات بر حق ہے پھر چاہے وہ عمل کا ہو یا زبان کا۔
کہانی کو بہت خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے بلکہ قاری اپنے آپ کو اس کا حصہ سمجھنے لگتا ہے۔ کچھ باتیں ایسی ہیں کہ آپ کو لگتا ہے جیسے اللہ چاہتا تھا کہ آپ یہ پڑھیں۔ کہانی میں صبر کرنے والوں کا ذکر ہے وہ لوگ جنہیں اپنے خدا پر بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ کبھی انکے ساتھ کچھ غلط نہیں ہونے دیگا بلکہ غلط لوگوں سے انکی حفاظت کرے گا۔
کہانی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے پڑھیے “مکافات اسی کا نام ہے” از قلم زینب نثار صرف اور صرف ثبت پر۔۔
.جزاک اللّٰہ خیر

Zainab Nisar Bhatti is a soulful author known for her ability to vividly capture the essence of reality in her writings, creating immersive experiences for her readers.
Social Icons

Complete
Novelette:
Author

Zainab Nisar Bhatti is a soulful author known for her ability to vividly capture the essence of reality in her writings, creating immersive experiences for her readers.