Maqsad by Fatima Asghar

Synopsis:

کہانی ہے ایک ہونہار پولیس انسپکٹر شفا جاوید کی کہ جنہوں نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ فیروز آفندی ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ یہ منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ شفا جاوید کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے فیروز آفندی کا کیس ان کو دیا گیا ہے۔ سفر ہے شفا کی انتھک محنت اور لگن کا، ظلم کے خلاف لڑائی کا۔

Review:

:پلاٹ
بزنس کی دنیا پہ پھیلی یہ کہانی تب مختلف موڑ لیتی ہے جب معلوم ہوتا ہے اس تجارت کے پیچھے اسمگلنگ کا دھندا چل رہا ہے۔ اور مجرم ایسا ہے کہ کوئی سراغ نہیں چھوڑتا۔ ایسے مجرم کو پکڑنے کے لئے تدبیر سوچنی پڑتی ہے۔ اسی تدبیر پہ چلتے کہانی کی مرکزی کردار اس تجارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایسی تدبیروں اور مجرم کے شیطانی منصوبوں کا اختتام کیا ہوگا۔ یہ آپ کو کہانی پڑھ کر ہی معلوم ہوگا۔ کیا مجرم پکڑا جائے گا یا مجرم کو پکڑنے والوں کی تدبیریں ان پر ہی الٹ جائیں گیں۔
کہانی تسلسل سے رواں رہی۔ مختصر ابواب میں ایک نہج پہ کہانی سلجھنے لگتی تھی تو قسط کے اختتام پہ پھر سے تجسس گھیرے ڈال لیتا تھا۔ منزل کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ جانا اور خاندان کے لوگوں کا مصیبت میں پڑ جانا اور بھی دیگر موڑ کہانی کو پرتجسس بنا دیتے تھے۔
کورٹ اور پولیس کے چکر اور ان کے منظار اور دیگر معلومات کہانی کو جاندار بنائے ہوئے تھے۔
:موضوع
کہانی میں مختلف موضوعات پہ مختصر بات کی گئی ہے مگر سب سے اہم جو موضوع جو سامنے آتا تھا وہ یہ تھا کہ اپنا کام ، اپنا پیشہ درستگی اور پوری جان لگا کر نبھانا۔ لوگوں کو انصاف کا دلانا۔ چاہے مجرم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اپنے ایمان کو نہیں بیچنا چاہیے بلکہ اس کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارنا چاہیے۔ پھر چاہے فتح ہاتھ آئے یا نہ آئے۔ لیکن وہ ظؒم کے خلاف ڈٹنا ہی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
:کردار
چھوٹے ناول ہونے کے باعث جتنا مصنفہ نے کرداروں کو توجہ دی وہ مناسب تھا۔ کردار کم تھے اور سب کو اپنے حق جتنا ہی وقت ملا۔
ہم بات کریں فیروز کردار کی تو وہ اپنے نوعیت پہ پورا اترتا تھا۔ یعنی اس سے وہ احساسات موصول ہو رہے تھے جس طرح کا وہ کردار تھا۔ کبھی کبھی اس پر غصہ آتا تھا اور کبھی کبھار اس کی شاطر دماغ پہ داد دینے کو دل کرتا تھا۔ مجموعی طور پہ فیروز کے کردار کے ساتھ مصنفہ نے انصاف کیا۔ آخر تک ( ہنسنے والی ایموجی)
جہاں تک شفا کی بات ہے وہ ایک مضبوط عورت کا کردار تھا۔ پولیس آفیسر ہونا اور پھر اپنے فرائض پہ پورا اترنا واقعی اپنی جزئیات میں اسی طرح ہی محسوس ہوا۔ گویا ہم ایک حقیقی کردار کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کا اپنی دادی اور اس کی بیٹی کے ساتھ تعلق اور پھر شوہر کی جدائی۔ اور بچپن سے والدین کا تجاہل۔ اس سب نے واقع طور پہ اسے مضبوط بنایا۔
مجھے ایک ڈر لگا رہا تھ اکہانی کے دوران کہ کہیں مصنفہ فیروز اور شفا کے درمیان رومانوی تعلق نہ قائم کردے۔ لیکن شکر ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ جس کے لئے مصنفہ کے شکرگذار ہیں ہم۔
اس کے عللاوہ دو امدادی کردار معاز اور علیزے بھی اپنے حساب سے منساب کردار تھے۔ لیکن خیر مجھے کچھ خاص پسند نہ آئے۔ لیکن یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔ کہانی کے رو سے وہ اہم اور مناسب کردار ثابت ہوئے۔

:لکھائی
مصنفہ کی لکھائی سے میں بہت مرعوب ہوں۔ مجھے نہیں پتا کہ شاید انہوں نے اس سے پہلے کچھ لکھا ہے بھی کہ نہیں لیکن جہاں تک مجھے اندازہ ہے وہ ایک نئی مصنفہ ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود ان کی لکھائی بہت پختہ تھی۔ جس طرح انہوں نے اقساط کی ترتیب رکھی اور پھر سینز کی ترتیب رکھی۔ کہانی کا تسلسل۔ مختلف الفاظ۔ اور پھر منظر نگاری اور تفصیلات۔ سب کچھ بہت اعلی۔ جس طرح مصنفہ نے کورٹ اور پولیس سٹیشن اور تجارتی آفس میں مناظر لکھےہیں اور ان کو مکمل جزئیات سے بیان کیا یہ واقعی غیر معمولی ہے۔ میرے نزدیک تو لکھاری قابل داد ہیں۔
ہاں تشبیہات، استعارات اور محاوروں کی کمی محسوس ہوئی۔ کہانی کچھ خاص استعمال نہیں تھا ان سب کا۔ یہ تجویز ہے مصنفہ کے لئے کہ اپنی لکھائی میں ان کو شامل کرکے تحریر کو خوبصور بنائیں ۔ اللہ آپ کے قلم میں طاقت دے۔ آمین۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-asghar/" rel="tag">Fatima Asghar</a>

Fatima Asghar, an emerging wordsmith embarked on a promising journey in her literary career with her debut novel, "Maqsad."

Social Icons

Episodic

Novel:

Episode 1

Episode 2

Episode 3

Episode 4

Episode 5

Episode 6

Episode 7

Episode 8

Episode 9

all episodes

To Read More Novels Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/fatima-asghar/" rel="tag">Fatima Asghar</a>

Fatima Asghar, an emerging wordsmith embarked on a promising journey in her literary career with her debut novel, "Maqsad."

Social Icons

5 thoughts on “Maqsad by Fatima Asghar”

  1. (5/5)

    Finally this masterpiece is out now❤️
    I am so exits to read this novel of my favorite writer🌸
    May Allah give you more strength to write novels like this 💕

  2. (5/5)

    Finally the masterpiece is out now❤️
    I am so exited to read this novel of one of my favorite writer💕
    May Allah give you more strength and you write more novel like this❤️
    Aag laga di larki first episode mai hi 💕

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top