Maryaan by Eman Shahid

Synopsis:

“کہانی ہے احساس کے رشتوں کی
کہانی ہے نعمت کے آزمائش میں بدل جانے کی
کہانی ہے حقدار کو اس کی امانت واپس لوٹانے کی
کہانی ہے فرض کو قرض بنانے کی
کہانی ہے اذیتوں اور راحتوں کے چکر کی”

Review:

“Plot:
کہانی کا پلاٹ ایک بچے کے گرد گھومتا ہے، ایک لاوارث بچہ۔
ایک بچہ جو ایک اچھی عورت کو مل گیا، اس وقت جب وہ عورت بےبسی اور مایوسی کی انتہا پہ تھی، وہ اس عورت کے لیے جینے کی وجہ بنا۔
وہ دونوں ایک دوسرے کا سہارا بنے، وہ بھی اس وقت جب دونوں کے ہاس کوئی نہ تھا۔
Characters:
کردار، کرداروں کو بہت خوبصورتی سے تراشا گیا ہے۔
میرا پسندیدہ کردار باری عرف غازی کا تھا۔ اس طرح کے لوگ حقیقت میں ہوتے بھی ہیں اور نہیں بھی۔
البتہ سیرت جیسے فرشتہ صفت لوگ کم ہی ملتے ہیں۔
Writing style:
کہانی میں تشبیہات کے استعمال نے چار چاند لگا دیے تھے، لکھنے کا انداز جکڑتا گیا، کئی مقامات پہ اس قدر خوب طرز پہ لکھا ہوا تھا کہ میں کرداروں کے جذبات کو محسوس کرنے لگی تھی۔۔
ان کا رونا مجھے بھی اداس کرنے لگا تھا۔
Theme:
انسانوں کی اچھائی، خدا کی نعمت۔۔ یہ تحریر بہت عمدہ طریقے سے آپ کو بتاتی ہے کہ کیسے خدا آپ کو اس وقت تھام لیتا ہے جب آپ مایوسیوں کے دہانے پہ ہوتے ہیں۔ جب آپ کو لگتا ہے کہ تمام دروازے بند ہیں، تب آپ کا خدا آپ کے لیے نئی راہیں کھول دیتا ہے۔
اس کہانی کو ایک لفظ میں بیان کروں تو وہ ہو گا “”محبت”” ۔
ایک ماں کی بےلوث محبت، انسانیت، ایک انسان کی اپنے گھرانے کے لیے محبت۔۔
The world:
حقیقی دنیا بھی ایسی ہی ہوتی ہے، بس اتنے اچھے اور نیک سیرت لوگ شاز و نادر ہی ملتے ہیں، جتنی سیرت تھی۔۔
لوگ طنز کرنا کبھی نہیں چھوڑتے، وہ آپ کے سچ سے بےخبر آپ کو تکلیف پہنچاتے رہتے ہیں۔
یہی تو اہلِ جہاں کا سفاک دستور ہے نا۔
Final thoughts:
املا کی کچھ اغلاط تھیں، جو کہ انشاءاللہ لکھاری درست کر لیں گی، اس کے علاوہ یہ ایک بہترین کہانی تھی۔
اسے پڑھ کر لکھاری کو ریویو دینا مت بھولیے گا، جزاک اللہ خیر!”
Author picture

A, master weaver of words and a creator of captivating worlds.

Social Icons

Complete

Novel:

click here to download

Author
Author picture

A, master weaver of words and a creator of captivating worlds.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top