October by Waqas Fayyaz

Synopsis:

“اکتوبر، موسم خزاں کے پس منظر میں لکھی جانے والی رومانوی داستان ہے جو ویلو کریک کے چھوٹے سے قصبے میں ترتیب دی گئی ہے۔ ایرگل اور ڈینیل، جن کے خاندان برسوں سے جڑے ہوئے ہیں، جب ڈینیل اپنی ماں کے ساتھ اس قصبے میں آتا تو پہلی ملاقات میں ہی اپنا دل ہار بیٹھتا ہے۔ لیکن ایرگل کا ماضی ایک نئے رشتے کو گلے لگانے سے ہچکچاتا ہے۔آیا اسے اپنے خوف کا مقابلہ کرنا چاہیے اور فیصلہ کرنا چاہیے اور محبت کو دوسرا موقع دینا ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ” اکتوبر” موسم کی دلکشی کے ساتھ، رشتوں کو نیا موقع دینے، اور اپنے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھ جانا جیسے موضوعات کے گرد گھومتا ہے۔”

Review:

اکتوبر، اس تحریر میں موسم خزاں کے رنگوں کو بہت منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔ مغربی تہذیب کی اچھی جھلک دیکھی گئی ہے اس میں۔ اول تو منظر نگاری خوب کی گئی تھی،جزیات نگاری بھی اچھی تھی۔ تحریر میں اتنی جان تھی کہ قاری کو نہ صرف جکڑے بلکہ ان کے جذبات کو بھی ابھار سکے۔ تشبیہ جیسے عنصر کے استعمال نے اس جاندار تحریر کو چار چاند لگا دیے تھے۔ یہ تحریر دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک کو اکتوبر کے اداس دنوں میں لڑتے جھگڑتے دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے۔ یہ کہانی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اکتوبر جیسی اداس محبت۔ مگر کس نے کہا اکتوبر صرف اداسی لے کر آتا ہے؟ تحریر میں کچھ اور اغلاط تھیں، جیسے کہ تذکیر و تانیث کی ایک آدھ غلطی، مگر کہانی میں جان اتنی تھی کہ ان غلطیوں کو نظر انداز کرنے کو جی چاہتا ہے۔ تحریر کی خوبصورتی کی ایک جھوٹی سی جھلک آپ کو دکھاتے ہیں۔ ( اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ ایک اُداسی ان کے درمیان گھل گئی تھی۔ آسمان، ایک مدھم کینوس پر سرمئی اور چارکول کی لکیروں سے یوں لپٹا ہوا تھا، جیسے کسی مصور نے اپنے برش کو اداس رنگوں کی پلیٹ میں ڈبو دیا ہو۔ گویا قدرت خود اپنی سانسیں روکے آنے والی بارش کا انتظار کر رہی تھی۔ وہ اس کے قریب آ کر رک چکی تھی۔ آس پاس گویا ہر چیز ساکن ہو گئی تھی۔

Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels, Afsanah, and short stories across diverse genres. From timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction, our curated collection encompasses the beauty of Urdu storytelling. What sets Sebt apart is our dedication to adding value to writers’ work, aspiring to be a nurturing ground for writers aiming to become “Sakhunwar” (masters of their craft). As we extend our support to novelists, we also embrace the world of Afsanah and short stories, providing a platform for emerging voices to flourish. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/waqas-fayyaz/" rel="tag">Waqas Fayyaz</a>

Inspired by culture and heritage, Waqas Fayyaz delves into the depths of Urdu literature.

Social Icons

Complete

Novelette:

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu Novel, Afsanah, Novelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/waqas-fayyaz/" rel="tag">Waqas Fayyaz</a>

Inspired by culture and heritage, Waqas Fayyaz delves into the depths of Urdu literature.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top