Parday Wali by Ayesha Siddiqa
Synopsis:
ہمارے ہاں جب نوجوان طبقہ تبدیلی کی بات کرتا ہے تو اسے بے دردی سے طعنوں،ملامتوں اور لفظوں کے نشتر سے دبا دیا جاتا ہے۔ پردہ ایسی ہی ایک تبدیلی کا نام ہے۔جس نے بھی اس تبدیلی کو اپنانا چاہا،معاشرے نے اسے قبول نہیں کیا ۔بلکہ اسےطنزو تنقید کانشانہ بنایا۔رویوں اور لہجوں کی کڑواہٹ کو صبر سے پیتی ان تمام پردے والیوں نے باآخر دل برداشتہ رویوں کو شکست دی ہے۔ یہ کہانی ہر اس پردے والی کی ہے ۔جس نے اپنے طور طریقے،رنگ ڈھنگ،پہننے اوڑھنے کو کتاب اللہ کے مطابق بدلا ہے۔اور اس موتی جیسا بننا پسند کیا جو بازار کی زینت نہیں ،بلکہ سمندروں کی گہرائیوں میں مخفی ہے ۔
Review:
کہیں پہ حجاب نقاب والی لڑکی کو ہم دیکھیں تو پہلا لفظ ذہن میں کیا آتا ہے اس کے لیے؟ پردے والی۔ ہے نا؟ عائشہ صدیقہ کے قلم سے رقم طراز یہ کہانی بھی ایسی ہی ایک لڑکی کا پتا دیتی ہے جس نے اپنے خاندان والوں کے طنز و نشتر کو کڑوے گھونٹ پی کے جھیلا۔ لیکن یہ کڑواہٹ تب تک رہی جب تک اسے پتا نہیں چل گیا کہ پردے والی ایک گالی نہیں ہے بلکہ یہ تو طوغ ہے جو جس کے سینے پہ لگ جائے وہ عرش معلٰی پہ بہت عزت سے جانا جاتا ہے۔ مصنفہ نے کہانی کو انتہائی خوبصورت انداز میں ڈھالا ہے۔ پلاٹ میں روانی ہے جو قاری کے لیے کوئی پیچیدگی پیدا نہیں کرتی۔ مکالمے بھی بہتر ہیں کہ ان میں لہجوں کی عکاسی کا بھی عنصر ملا ہے۔ کرداروں کے خاکے ان کے مکالموں سے میل کھاتے ہیں۔ منظر نگاری ٹھیک ہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ مجموعی طور پہ کہانی عمدہ ہے۔ لکھاری نے مذہب کی طرف نئے راغب ہونے والے مسلمانوں کو پیش آنے والی مشکلات کی بخوبی عکاسی کی ہے، اور انھیں یہ سمجھانے میں کافی حد تک کامیاب ہیں کہ مجھے ڈرا نہیں سکتی فضا کی تاریکی مری سرشت میں ہے پاکی و درخشانی-
تو اے مسافرِ شب خود چراغ بن اپنا
کر اپنی رات کو داغ جگر سے نورانی
اللہ ان کے قلم کو ایسے ہی زخموں کے لیے مرہم بناتے رہیں۔ آمین۔

Ayesha Siddiqa's story writing skills are nothing short of exemplary. Her narratives are masterfully crafted, seamlessly blending meticulous research with compelling storytelling.
Social Icons

Complete
Novelette:
Author

Ayesha Siddiqa's story writing skills are nothing short of exemplary. Her narratives are masterfully crafted, seamlessly blending meticulous research with compelling storytelling.
2 thoughts on “Parday Wali by Ayesha Siddiqa”
Amazing story, Amazing writing ✨️
jzakiallah khair for your feedback.