Qalb e Ehl by Ada Noor Zaineb

Synopsis:

کہا جاتا ہے کہ جب دُنیا میں انسان نے قدم رکھا تو بہت سالوں تک وہ بھٹکتا رہا۔ خود کی تلاش میں، خود سے جُڑے رشتوں کی تلاش میں۔ اور پھر بہت سی ریاضتوں کے بعد اُس نے سب پا لیا۔ اپنا آپ پالیا۔ کیا اپنی ذات کو پانے کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت باقی رہتی ہے؟ نہیں نا۔ لیکن آج بھی بہت سی کہانیاں ایسی ہیں جو ادھوری ہیں۔ جن کی تقدیر میں مکمل ہونے کی اہلیت درج نہیں کی گئی۔ لیکن ایسی کہانیوں کے بھی اختتام ضرور ہیں۔ ایسا ہی ایک اختتام ہمیں اس کہانی کی کھوج میں لے جاۓ گا جس میں ڈھونڈ لینگے ہم ایک “قلبِ اہل“ کو۔

Review:

قلب اہل مصنفہ ادانور کے قلم سے لکھی گئی ایک بہترین تحریر ہے۔ آغاز میں لکھی گئی نظم سے ہی مجھے مصنفہ کی قابلیت کا اندازہ ہوگیا تھا۔نظم کی تعریف کے لیے میرے پاس حقیقتاً الفاظ موجود نہیں۔

کہانی تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ صادام وجاہت، عبیر خمزہ اور عرش زاہرہ۔ اِن کی کہانی کا آغاز یونیورسٹی سے ہوتا ہے۔

صادام وجاہت اپنے دل میں ایک راز چھپائے ہوئے ہے۔

ایک ایسا راز جسے وہ ایک رات تہجد میں اپنے رب کے ساتھ بانٹ رہا ہوتا ہے اُور اُسی دوران کوئی چُپکے سے اُس راز سے آُشنا ہوجاتا ہے۔ کون؟ جاننے کے لیے کہانی پڑھیں۔

جو لوگ بچپن سے ماں باپ کے پیار سے محروم ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی میں بہت سے غلط اِقدام اُٹھانے لگتے ہیں۔ عبیر حمزہ بھی اُنہی لوگوں میں سے تھی جو اپنے باب کو تکلیف پہنچانے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتی تھی کیونکہ وہ مجبت کی بھوکی تھی۔ کیوں؟ اِس کا جواب کہانی پڑھ کر واضع ہوگا۔

عرش زاہرہ کا کردار پہلے باب میں اتنا واضع نہیں ہے، لیکن عرش کا کردار اب تک کا میرا پسندیدہ کردار ہے۔ ہمیشہ ایسے کردار میرے پسندیدہ ہوتے ہیں جو چہرے پر مسکان لانے کا سبب بنیں۔

لکھنے کے انداز کی بات کریں تو ماشااللہ مصنفہ نے لکھنے کا کام احسن طریقے سے انجام دیا ہے۔ منظر کشی سے لیکر کرداروں کی تخلیق تک سب کچھ بہترین انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر کہانی میں موجود سینز کی بات کروں تو میں ہمیشہ اُن لکھاریوں سے متاثر ہوتی ہوں جو سینز کو طول دینے کی بجائے مختصر سینز میں اہم نقطے پر بات کرتے ہیں۔ یعنی ٹو دی پوائنٹ

جس طرح سے مصنفہ نے یونیورسٹی کے دور کو پہلے حصے میں ہی کور کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ مصنفہ کے قلم میں مزید برکت ڈالے (آمین ) اور مجھے اگلے باب کا شدد سے انتظار رہے گا۔

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/ada-noor-zaineb/" rel="tag">Ada Noor Zaineb</a>

Ada Noor Zaineb : A wordsmith embarks on a voyage of creativity, weaving captivating tales that leave an enduring imprint on the heart and mind.

Social Icons

Episodic

Novelette:

Download

To Read More Novelette Like This

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/ada-noor-zaineb/" rel="tag">Ada Noor Zaineb</a>

Ada Noor Zaineb : A wordsmith embarks on a voyage of creativity, weaving captivating tales that leave an enduring imprint on the heart and mind.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top