Rawish November 2024— Online Urdu Magazine by Sebt

Synopsis:

آپ بیتی: ”روش“

لوگ مجھے رَوِش کی جگہ رَوش پڑھتے ہیں تو ہنسی آتی ہے، ایسا کوئی اسمِ فارسی بھی نہیں ہوں میں۔ میں اپریل ۲۰۲۴ میں پیدا ہوا لیکن میرا نام جولائی میں طے ہوا۔ ثبت سے نسبت ہے، جولائی کا مہینا ثبت کی بھی پیدائش کا مہینا ہے۔ کاپو مجھے بنانے کے معاملے میں سنجیدہ نہیں تھیں لیکن چار لوگوں کو مجھ سے بڑی انسیت تھی۔ ایک کو میرا سرورق تیار کرنا تھا، ایک کو مجھے گھر گھر پڑھوانا تھا، ایک کو سر سید احمد خان کی تہذیب الاخلاق دوبارہ زندہ کرنے کی جستجو تھی اور ایک۔۔۔ ایک بس سوچ رہا تھا میرے ساتھ کرے گا تو کیا۔

چاروں میں سے صرف اس سوچنے والے نے مجھے اصل میں بنایا۔ اس کے ذہن میں وہ تھا جو میرے بننے کے بعد مجھے دیکھنے والوں کو رلا دے۔ کاپو اب بھی سنجیدہ نہ تھیں لیکن اس ایک شخص کو مجھ سے محبت تھی، اس نے وعدہ لیا کہ مجھے بنا کر دکھائے گا۔

کاپو اندر کے مواد اور کہانیوں اور مذاکرات اور لکھاریوں کو کھوج رہی تھیں، وہ ایک میرے ایک ایک صفحے کو ڈیزائن کر رہا تھا۔ آخر کار کاپو نے سارا مواد چن لیا، مجھے بنانے والے اس ایک سے کہہ دیا کہ یہ اور یہ شامل کیا جائے، ایسے اور ایسے کیا جائے اور اس ایک نے مسکراتے ہوئے یہ چیلنج قبول کر لیا۔ کاپو کو زیادہ کی امیدیں نہ تھیں، لیکن وہ ایک بہت کچھ سوچ چکا تھا، اتنا کچھ کہ کاپو کو کل رات سکتے میں دیکھ کر جیسے محنت وصول ہو گئی۔

میرے اندر صرف کہانیاں نہیں ہیں۔ صرف خاموش نہ رہو کی خبریں اور تاریخ اور سیاست نہیں ہے۔ صرف خطوط اور مضامین اور افسانے اور ناول نہیں ہیں۔ میں ثقافت کا وہ ٹکڑا ہوں جسے بنانے والے بچے ہیں لیکن ان کو بچہ کہنا زیادتی ہے، مجھے دیکھ کر لگتا نہیں کہ کسی غیر تجربہ کار نے بنایا ہو۔ بلکہ ایسے لگتا ہے جیسے کسی خواب دیکھنے والے نے بنایا ہو۔

کاپو کو دکھ ہے کہ وہ مجھے ہر ایک کو پکڑوا کر دکھا نہیں سکتیں، کہ وہ اس ایک بنانے والے کا نام ہر کسی کو یاد نہیں کروا سکتیں، کہ وہ مجھے کتابی صورت میں ہاتھ میں نہیں تھام سکتیں کیونکہ شاید ثبت پر پہلی دفعہ، کچھ ایسا آیا ہے جو توقعات سے دس گنا بڑھ کر تھا، یا شاید سو گنا بھی۔

مجھ میں صرف مشورے نہیں، مجھ میں صرف کھیل اور پزل اور پہیلیاں اور لطیفے نہیں، مجھ میں صرف علم اور عمل کے مقولے نہیں، مجھ میں صرف دین اور دنیا کی باتیں نہیں، مجھ میں صرف اسلام اور اخلاق کے اسباق اور کہانیاں نہیں، مجھ میں دل ہے، مجھے بنانے والے کی جان ہے اور مجھے دیکھنے والا وہ سب محسوس کر سکتا ہے جو مجھے پڑھ کر دس گنا زیادہ ہو جائے۔

میں روش ہوں اور میں وہ راستہ ہوں جس پر خراماں خراماں چلتے ثبت اور ثبت کے چاہنے والے کہیں بہت آگے نکل جائیں گے۔

لیکن ابھی میں بس ایک رسالہ ہوں۔

اور مجھے بنانے والا وہ ایک۔۔۔ وہ ایک ہے ثبت کا سب سے آگے جانے والا ممبر۔

ہماری تحریم فاطمہ

Review:

لکھاری اور قاری دونوں کی خواہش و ضروریات کو پیش نظر رکھتے، ثبت کی جانب سے آپ ہے سامنے لایا جاتا ہے ”روش۔“ ایک آن لائن رسالہ جو ہر دو ماہ بعد آپ کے لیے حاضر ہوگا، جس میں لفظوں اور تصاویر کی تو ظاہر ہے، کمی نہیں، لیکن خاص بات تو یہ ہے کہ روش میں دل و ذہن کی بھی کمی نہیں۔ شروع کے ہی دس صفحات دیکھ کر آپ طے کر سکتے ہیں آپ اس شمارے پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ خریدنے کی قیمت اس کی محنت اور اصل قیمت سے کئی تھوڑی ہے، تو سوچ لیں۔ کیا آپ کو روش چاہیے؟ لینے میں کونسی حرج ہے؟ بس ثبت کو میسج کریں۔

Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels, Afsanah, and short stories across diverse genres. From timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction, our curated collection encompasses the beauty of Urdu storytelling. What sets Sebt apart is our dedication to adding value to writers’ work, aspiring to be a nurturing ground for writers aiming to become “Sakhunwar” (masters of their craft). As we extend our support to novelists, we also embrace the world of Afsanah and short stories, providing a platform for emerging voices to flourish. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/tahreem-fatima/" rel="tag">Tahreem Fatima</a>

Rawish is a wonder created by the hardworking Tahreem Fatima and her partners in this venture, Fatima Rasool, Bushra Muqaddas, Ommay Romman Ahmad, Arshna Shahid and Nida Hosayn. You will find more writers included in this magazine and the upcoming editions. So just wait—Rawish aa gaya hai!

Social Icons

Complete

Novel:

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu Novel, Afsanah, Novelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/tahreem-fatima/" rel="tag">Tahreem Fatima</a>

Rawish is a wonder created by the hardworking Tahreem Fatima and her partners in this venture, Fatima Rasool, Bushra Muqaddas, Ommay Romman Ahmad, Arshna Shahid and Nida Hosayn. You will find more writers included in this magazine and the upcoming editions. So just wait—Rawish aa gaya hai!

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top