کہتے ہیں:”سمندر کی اونچائی سے، آسمانوں کی گہرائی تک، ہوا کی تپش سے آگ کی ٹھنڈک تک، ہر جا راز پوشیدہ ہیں۔ الٰہی راز؛ جنہیں قدرت ریشمی چوغے میں ڈھانپ رکھتی ہے۔ اور یہ فقط انہیں پے عیاں ہوتے ہیں جو اس کے اہل اور خدا کے دوست ہوتے ہیں۔”
وہ پھر سے اپنی جان لینا چاہتا تھا۔ اس کے اندر اندھیرا اپنی انتہا پر پہنچ چکا تھا۔ اس کے پاس سب تھا مگر اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔ پھر؟؟ پھر ایک خط، ایک خط جس نے اَصّیِل اوزسیوت کو پیرس کے قلب میں پہنچا دیا۔
بائیس سالہ اَصّیِل اوزسیوت کے پاس ایک نادر تحفہ تھا۔ اس کی آنکھیں!! غیب کے پردے کو چھید کر، وہ جن کی آنکھوں میں دیکھتا ان کے شیاطین اور چھپے ہوئے ماضی کو ظاہر کر دیتا۔ اچھی روحیں اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتیں، جب کہ شر پسند اسے دیکھ کر خوف میں مبتلا ہو جاتیں۔
دریں اثناء، بیس سالہ لارا براؤن اپنے مقصد کی پہلی منزل پر پہنچ چکی تھی۔ اسے اپنے خاندان کو تلاش کرنا تھا۔ اسے ایڈم ایوان کے قاتلوں سے انتقام لینا تھا۔ اس سب میں لارا کی ملاقات خضر ایوان سے ہوتی ہے۔
اور وہ تسلیم کر لیتی ہے کہ خضر کا ساتھ ہی اس کی طاقت کا عظیم دروازہ ہے جو اسے اپنی تلاش اور انتقام کے لیے درکار ہے۔
‘وعدالأرواح’ کی کہانی مافوق الفطرت صلاحیتوں، سچائی کی انتھک جستجو، اور ماضی کی تکلیف یادوں کی بازگشت کو بیان کرتی ہے۔ ایک کہانی جہاں ہر کوئی تلاش میں، ہر کوئی سفر میں ہے۔ میرے اور تمہاری طرح۔
کیا اَصّیِل کبھی اپنی کھوئی حقیقت جان پائے گا؟ کیا لارا اپنے آپ کو اندھیرے میں کھوئے بغیر ایڈم کے قاتلوں کو تلاش کر پائے گی؟
ان سب کی تقدیر ڈوم سے پیرس، پیرس سے ہوتی استنبول اور پھر یروشلم کے قلب میں انہیں لے جانے والی ہے۔۔۔ بہت جلد!! وہ نہیں جانتے کے وہ کون ہیں اور وہ کس مصیبت کا شکار ہونے جا رہے ہیں۔۔ بہت جلد!!
2 thoughts on “Wada Al Arwah by Isma Bint e Waqas Malik”
Ahhhhhhhh finally the most awaited novel is here super excited tooo read this masterpiece 💥
Appreciated, Thumbs up 👍