Wama Haaza Noor by Bisma Tariq Butt

Synopsis:

میرا اس ناولٹ کو لکھنے کا مقصد صرف وقت گزاری نہیں تھا۔ بلکہ میں کچھ ایسا لکھنا چاہتی تھی جس کے ذریعے میں اپنی ان تمام صلاحیتوں کا استعمال کر کے اللہ کی راہ میں اپنا فرض ادا کر سکوں جو اس نے مجھے عطا کی۔ خود کو ایک لکھاری کے طور پر پہچاننے کے بعد یہ میرا پہلا ناولٹ ہے۔ اس کہانی کے مختلف پہلوؤں فرضی ہیں۔ لیکن اس کے کردار فرضی نہیں بلکہ حقیقی ہیں بس اس میں میں نے ان کے نام بدل دیے ہیں۔ مزید یہ کہ اس ناولٹ میں جو مکالمے کرداروں کے درمیان ہوئے وہ اسی معاشرے سے لیے گئے ہیں۔ “و ما ھذا نور ؟” کو لکھنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہماری زندگی کا اصل نور کیا ہے اور یہ نور پھر کیسے حاصل کریں اور اگر حاصل ہو جائے تو اس کو کیسے سنبھالیں۔ ہر وہ انسان جو اس وقت حالات کے مختلف پہلوؤں میں جکڑا ہوا ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ تو اس کے لیے یہ ناولٹ ایک بہترین شے ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ اس کو پڑھنے کے بعد آپ کو آپ کے کچھ سوالات کے جواب تو ضرور ہی مل جائیں گے جو اکثر آپ کے دماغ میں ہلچل مچاتے ہیں۔ ناولٹ کو پڑھنے کے بعد اس کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیجئے گا۔

Review:

نور کیا ہے؟ اللہ کا نور؟ کس کو ملتا ہے؟ اس نور کی جائے پناہ کیا ہے؟
بسمہ طارق اس تحریر میں بخوبی قاری کو سمجھا رہی ہیں کہ کیسے دل کو مارے بغیر کوئی نور حاصل نہیں کر سکتا؟ آیت نور پہ تدبر اور مومن کی بدلتی ایمانی کیفیات کے پیچھے وجہ ”وما ھذا نور؟“ پڑھنے کے بعد آپ بہتر طور پہ سمجھ سکتے ہیں۔
تمام عواملِ تحریر بہترین ہیں۔ مکالموں سے لے کر منظر نگاری تک خوب لکھا ہے۔ ایک تجویز ہے مصنفہ کیلئے کہ وہ اپنی تحاریر میں کرداروں کے خاکوں کی بھی وضاحت ڈالا کریں۔ یہ قاری کے لیے کرداروں سے مطابقت کا ذریعہ ہیں۔ لہٰذا اس کو چھوڑ دینا لکھاری کی تحریروں میں ایک خلا پیدا کر دیتا ہے۔
اگر آپ بھی نور کی تلاش میں ہیں، چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی کا مقصد جان پائیں تو تحریر کو لازماً پڑھیں۔
بلا شبہ مصنفہ اس پر فتن دور میں اپنی تحاریر سے چراغ جلانے کا کام بخوبی سر انجام دے رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ کو اپنے دین کے کاموں کے لیے ایسے ہی چنتے رہیں۔ آمین۔

Author picture

Bisma Tariq Butt, an emerging writer, explores the journey of self-discovery in her captivating stories. Her narratives delve into personal growth, resonating with readers seeking to find themselves.

Social Icons

Complete

Novelette:

About Sebt.pk

Sebt.pk is the movement founded to make writers of Urdu literature realize the worth of their words. You can find anything here, you name it, Urdu NovelAfsanahNovelette and articles! If you want to publish your work and get it featured on sebt.pk you can contact us anytime!

Author
Author picture

Bisma Tariq Butt, an emerging writer, explores the journey of self-discovery in her captivating stories. Her narratives delve into personal growth, resonating with readers seeking to find themselves.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top