Shifa by Sabeena Sheikh

Synopsis:

شفا ایک تاریخی اور اسلامی ناول ہے جو جنگ، اقتدار، سازش، محبت اور ایمان کے درمیان ایک شہزادی کے سفر کو بیان کرتا ہے۔

والیریا نے ظلم، جدائی اور اپنوں کی بے وفائی دیکھی، مگر حق کی تلاش نے اسے ایک ایسے راستے پر لا کھڑا کیا جہاں اسے اپنی شناخت اور اپنے یقین کے درمیان فیصلہ کرنا تھا۔ رائی اور ٹرجان جیسے کردار اس سفر کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں، جہاں وفاداری اور غداری کے درمیان فرق کرنا آسان نہیں۔

یہ صرف تخت اور سلطنت کی کہانی نہیں، بلکہ حق کی تلاش، اللہ پر یقین، قربانی اور خود کو دوبارہ پانے کی داستان ہے۔

Review:

یہ کہانی مصنفہ نے ایک ماں کی زبانی بیان کی ہے جو اپنے بچوں کو رات کے وقت ایک کہانی سنا رہی ہوتی ہے۔ کہانی ایک شہزادی ویلیریا کے بارے میں ہے جو اپنی سلطنت پر ناجائز قبضہ ہونے کے بعد اپنی جان کی حفاظت کے لیے بھاگ رہی ہے اور ساتھ ہی اپنی بہن کی تلاش میں بھی ہے۔ جنگل میں بھاگتے ہوئے اس کی ملاقات اپنی پرانی خیال رکھنے والی صالحہ آپا سے ہوتی ہے، جن سے متاثر ہو کر وہ بھی اسلام قبول کر چکی تھی۔ ایک دن شکار کرتے ہوئے اس کی ملاقات ابراہیم رائی نامی شخص سے ہوتی ہے جس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ کہانی آگے کس سمت بڑھنے والی ہے۔

ویلیریا پر حملوں کی تعداد بڑھتی ہے تو وہ رائی کی مسلمان فوج کے ساتھ زینو کا مقابلہ کرنے کی تدبیر کرتی ہے، لیکن فتح یاب نہیں ہو پاتی کیونکہ ان کے درمیان ہی کوئی غدار موجود ہوتا ہے۔ آخر یہ غدار کون تھا؟ اس نے ویلیریا اور رائی کو دھوکا کیوں دیا؟ شہزادی ہیلینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق تھا؟ اور زینو نے آخر پوری سلطنت پر قبضہ کیسے کیا؟ ان سب سوالوں کے جواب جاننے کے لیے کہانی ضرور پڑھیے گا۔ بقلم ڈاکٹر نمیرہ خان

Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/sabeena-sheikh/" rel="tag">Sabeena Sheikh</a>

Sabeena is an emerging Urdu novelist who beautifully weaves history, Islamic thought, emotions, and human relationships into her stories.

Social Icons

To Read More Afsanas Like This

Sebt.pk

Welcome to Sebt, your premier online destination for Urdu literature enthusiasts! Immerse yourself in the rich tapestry of Urdu novels across diverse genres, ranging from timeless classics to heartwarming romance, spine-tingling thrillers, mind-bending mysteries, and thought-provoking fiction. What sets Sebt apart is our unwavering commitment to adding value to writers’ work. We aspire to be more than just a platform; we aim to be a nurturing ground for aspiring writers, assisting them in their journey to become “Sakhunwar” (masters of their craft). Sebt is dedicated to supporting and amplifying the voices of talented Urdu writers, providing a platform where their creations shine. Join us on this literary journey, explore the magic of Urdu literature, and experience the unique synergy between readers and writers, exclusively at Sebt.

Author
Picture of <a href="https://sebt.pk/writer/sabeena-sheikh/" rel="tag">Sabeena Sheikh</a>

Sabeena is an emerging Urdu novelist who beautifully weaves history, Islamic thought, emotions, and human relationships into her stories.

Social Icons

Leave a Reply

Please rate

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top